سرینگر//کووڈ کی عالمی وبائی بیماری کے بعد امسال سالانہ امرناتھ یاترا دو برس بعد 30جون سے شروع ہورہی ہے ۔ راواں برس یاترا 45دنوں پر مشتمل ہوگی جبکہ رجسٹریشن کاعمل 11اپریل سے آن لائن شروع کیا جارہا ہے ۔اس سال 30 جون کو یاترا شروع کرنے کا فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرصدارت حال ہی میں جموں میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کی 41 ویں میٹنگ میں کیاگیاتھا۔ ادھر سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امرناتھ یاترا کو خوش اصلوبی کے ساتھ انجام تک پہنچانے کیلئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس کیلئے اضافی نفری جموں کشمیر بھیج دی جارہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا جو کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کووڈ کی وجہ سے معطل تھی 30جون سے شروع ہورہی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جموںوکشمیر میں کووڈ پروٹوکول کا پوری طرح خیال رکھتے ہوئے اس سال شری امرناتھ یاترا کے لئے 43 روزہ طویل مقدس یاترا 30 جون کو شروع ہوگی۔یہ یاترا روایت کے مطابق 11 اگست کو شرون پورنیما پر اختتام پذیر ہوگی۔اسی روز رکشابندھن کا بھی تہوار ہے۔اس سال 30 جون کو یاترا شروع کرنے کا فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرصدارت حال ہی میں جموں میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کی 41 ویں میٹنگ میں کیاگیاتھا۔آئندہ شری امرناتھ یاترا کے لئے آن لائن رجسٹریشن اس ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہوگا۔کووڈ کے پھیلنے کی وجہ سے پچھلے دوسال سے شری امرناتھ یاترا نہیں ہوسکی تھی۔ بعد میں انتظامیہ کو کووڈ19 عالمی وبا معاملوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا تھا۔امرناتھ یاترا کو خوش اصلوبی کے ساتھ انجام تک پہنچانے کیلئے سرکار کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیںجبکہ حفاظتی بندوبست بھی بڑے پیمانے پر کئے جائیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا کیلئے مرکزی سرکار کی جانب سے فورسز کی کئی کمپنیاں جموں کشمیر بھیج دی جارہی ہیں تاکہ امرناتھ یاترا کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ امرناتھ یاترا کیلئے اب یاتریوں کو بال تل پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس بھی اسی سال سے شروع کی جارہی ہے ۔










