covid

جموں و کشمیر میں سال 2021سے لیکر آج تک کوویڈ 19 سمیت مختلف بیماریوں سے 4032 اموات ریکارڈ

مالی مدد صحت کے پروگراموں کے نفاذ کیلئے ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کیا جاتا ہے/ مرکز

سرینگر // جموں و کشمیر میں سال 2021سے لیکر آج تک کوویڈ 19 سمیت مختلف بیماریوں کی وجہ سے 4032 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سی این آئی کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں اس بات کا انکشاف ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سال 2021سے لیکر آج تک کوویڈ 19 سمیت مختلف بیماریوں کی وجہ سے 4032 اموات ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں اے ای ایس کی وجہ سے پانچ اموات، ڈینگی سے 29 اموات، انسانی ریبیز سے سات اموات، گردن توڑ بخار سے سات اموات، ایس آر اے آئی کی وجہ سے 53 اموات، ایک ایک موت شامل ہے۔ اس کے علاوہ یکم جنوبی 2021ست 02 دسمبر 2024 تک کووڈ 19کی وجہ سے 2913 اموات کی اطلاع ملی، اور سال 2020سے لیکر 2024کے دوران H1N1 کی وجہ سے چار اموات کی اطلاع ملی ہے۔حکومت نے کہاکہ قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لچکدار تالابوں کے تحت یکمشت بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جاتے ہیں، جو انہیں اپنی ترجیحات کی بنیاد پر فنڈز کے استعمال میں زیادہ لچک فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی مدد صحت کے پروگراموں کے نفاذ کیلئے ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت مختلف اسکیموں کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سپورٹ کرتی ہے، بشمول نیشنل ویکٹر بورن ڈیزیزز کنٹرول پروگرام ، نیشنل ٹی بی ایلیمینیشن پروگرام ، قومی جذام کے خاتمے کا پروگرام اور نیشنل وائرل ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ، تمام ہلیتھ مشن کے تحت، متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے کئے جاتے ہیں ۔