جموں و کشمیر لوک بھون نے دادرا و نگر حویلی اینڈ دامن اینڈ دیو یونین ٹیریٹری ڈے منایا

جموں و کشمیر لوک بھون نے دادرا و نگر حویلی اینڈ دامن اینڈ دیو یونین ٹیریٹری ڈے منایا

جموں//جموں کشمیر لوک بھون نے دادرا و نگر حویلی اینڈ دامن اینڈ دیو یونین ٹیر یٹری ڈے منایا ۔ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے اس موقع پر دادرا و نگر حویلی اینڈ دامن اینڈ دیو یونین ٹیر یٹری کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔ انہوں نے کہا ’’ میں دعا گو ہوں کہ آنے والے برسوں میں یہ یونین ٹیر یٹری ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے ۔ اللہ تعالیٰ ہر شہری کی زندگی میں امن اور خوشحالی نصیب فرمائے ۔ 26 جنوری 2020 کو دادرا و نگر حویلی اور دامن اینڈ دیو کو ملا کر نئی یونین ٹیر یٹری دادرا و نگر حویلی اینڈ دامن اینڈ دیوقائم کی گئی تھی ۔