اینٹی کورپشن بیورو نے صدر اور دیگر عہدیداروں کیخلاف کیس درج کر لیا
سرینگر / /رشوت خور افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کورپشن بیورو نے جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔ سی این آئی کے مطابق اینٹی کورپشن بیورو نے جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر ٹھاکر اور دیگر عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی ہے،ای سی بی کے مطابق فٹ بال ایسوسیشن کے صدر ضمیر ٹھاکر،خزانچی ایس ایس بنٹی،چیف ایکزیکٹو ایس اے حمید،ضلع صدر فیاض احمد اور دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔اینٹی کورپشن بیور کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں نے فٹبال سرگرمیوں کے لئے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے پچاس لاکھ روپے کا غبن کیا ہے،ای سی بی کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں نے ان فنڈز کو مغل دربار ریستوران سے بریانی خریدنے،ہندوستان فوٹواسٹیٹ سے فوٹوا سٹیٹ کرانے اور جان ہاڈویئر سے چیزیں خریدنے میں یہ فنڈز خرچ کئے ہیں، لیکن تحقیقات کے دوران یہ اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ تمام بلز فرضی ہیں اور ان فنڈز کو غبن کیا گیا ہے۔ای سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدیداروں کے خلاف بریانی سیکنڈل میں فنڈز گڑبڑی کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے، اور مزید تحقیقات کے بعد انکی گرفتاری کا امکان بھی ہے۔










