جموں و کشمیر ایک ذمہ دار ، جوابدہ ، شفاف انتظامیہ کی طرف واضح تبدیلی کا گواہ :چیف سیکرٹری

جموں و کشمیر ایک ذمہ دار ، جوابدہ ، شفاف انتظامیہ کی طرف واضح تبدیلی کا گواہ :چیف سیکرٹری

سانبہ//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ضلع انتظامیہ کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ چیف سیکرٹری نے خطے میں بہتر حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے شروع کئے جانے والے کئی اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا’’ جموں اور کشمیر کا مرکزی علاقہ ایک زیادہ ذمہ دار ، جوابدہ اور شفاف نظام کی طرف واضع تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے ‘‘ ۔ چیف سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ پورہ لگن اور شفافیت کے ساتھ عوام کی خدمت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی طرف سے کوئی کوتاہی نہ ہو ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے مقررہ ٹائم لائینز پر سختی سے عمل کریں ۔ انہوں نے تمام سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کی تکمیل کیلئے جون کے آخر تک کی آخری تاریخ مقرر کی اور افسران سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس سلسلے میں پیش رفت کی نگرانی کریں ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں استفادہ کنندگان کی سیچوریشن کو یقینی بنائیں اور سرحدی پٹی پر توجہ دیں ۔ ڈپٹی کمشنر انورادھا گپتا نے رواں مالی سال کے دوران ضلع میں ریکارڈ کی گئی طبعی اور مالی کامیابیوں کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔بعد ازاں چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کونسل کے اراکین ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے اراکین ، خواتین سرپنچوں ، صنعتی ایسوسی ایشنز ، لوکل باڈیز کے چئیر مینوں اور مقامی لوگوں کے وفود سے ملاقات کی ۔ ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لانگر ، ایم ڈی جے کے آر ایل ایم ڈاکٹر سید سحرش اصغر ، ڈائریکٹر ٹورازم وویکا نند رائے ، ڈائریکٹر کمانڈ ایریا راجندر سنگھ تارا ، ڈائریکٹر ایس ڈبلیو ڈی وویک شرما ، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی انو ملہوترا ، ایم ڈی سڈکو سمیتا سیٹھی ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی ، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگرا شکشا کے علاوہ جموں ڈویژن کے دیگر ایچ او ڈیز اور ضلعی افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔