dooran_news

جموں وکشمیر یوٹی میں مالی برس 2021-22 ء کے دوران ٹیکس ریو نیو کی وصولی میں 25.38 فیصد کا نمایاں اِضافہ ہوا

جموں//جموںوکشمیر یوٹی میں سال 2021-22ء میں ٹیکس ریونیو میں گذشتہ مالی برس کے دوران کی گئی وصولیوں کے مقابلے میں 25.38 فیصد کی غیر معمولی اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ بالواسطہ ٹیکسوں جیسے جی ایس ٹی ، ایکسائز ڈیوٹی ، سٹمپس او رموٹر سپرٹس پر ٹیکس کی کل وصولی15,179.42کروڑ روپے کے مقابلے میں گذشتہ برس یعنی 2020-21 ء کے دوران12,105.95 کروڑ روپے وصول ہوئی ہے۔ گڈ س اینڈ سروسز ٹیکس کے حساب سے وصولی 11,163.95کروڑ روپے کے مقابلے میں گذشتہ مالی برس کے دوران 9,020.00 کروڑ وصول ہوئے ۔اِس طرح 23.77 فیصد کی مضبوط ترقی ریکارڈ درج کی گئی۔مالی برس 2021-22ء کے دوران موٹر سپرٹ کی فروخت پر ٹیکس 1,829.73 کروڑروپے کے مقابلے گذشتہ مالی برس کے دوران 1,459.92 کروڑ وصول کیا گیا ہے۔ اس طرح 25.33 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ حکومت کی طرف سے حال ہی میں پٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف کے سلسلے میں ٹیکس کی شرح میں کمی کے باوجود اس سیکٹر میں وصولیوں میں شاندار نمو حاصل ہوئی۔اسٹامپ ڈیوٹی کی وصولی میں آمدنی میں اضافے نے 56.12 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کیا ہے کیونکہ مجموعی وصولی425.00 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ اِس برس کے مقابلے میںگزشتہ مالی برس کے دوران 272.22 کروڑ روپے ریکارڈ کئے گئے۔ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کی گئی وصولیاں 1,760.74 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔اِس کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 کے دوران 1,353.81 کروڑ جمع ہوئے اس طرح 30% کی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی برس 2021-22ء کے دوران پیدا ہونے والی متاثر کن ٹیکس آمدنی جموںوکشمیر یوٹی میں کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کی نشاندہی کرتی ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی میں ٹیکس قوانین کی مناسب منصوبہ بندی، نگرانی اور موثر عمل آوری اور نظام میں شفافیت/احتساب لانے کے مقصد سے حکومت کے اقدامات نے بھی ٹیکس ریونیو کی وصولی کی رفتار کو بڑھانے میں تعاون کیا ہے۔