جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا ریڈر عہدے کیلئے سی بی ٹی اِمتحان ملتوی

سری نگر//رجسٹرار ریکروٹمنٹ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق خراب موسم اور شدید بارشوں کے پیش نظریہ نوٹیفکیشن اُن تمام اُمیدواروں کے لئے مطلع کیا جاتا ہے جنہوں نے آن لائن سی بی ٹی اِمتحان میں شرکت کرنی تھی۔نوٹیفکیشن نمبر 02 آف 2025/آر آر/آر سی بتاریخ 26؍ مئی 2025ء کے تحت مشتہر کیا گیا تھا ۔ ریڈرعہدے کے لئے جو اِمتحان 28؍ اگست 2025ء کو جموں اور سری نگر کے مختلف مراکز میں منعقد ہونا تھا، اسے ملتوی کردیاگیا ہے اور اَب یہ اِمتحان13؍ ستمبر 2025ء کو لیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید یہ بتایا گیا کہ اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اَپنے ایڈمٹ کارڈز دوبارہ ڈاؤن لوڈ کریںجوجموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر 6؍ ستمبر 2025ء سے دستیاب ہوں گے۔