جموں وکشمیر کے ہائیڈرل پروجیکٹوں سے 7768میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے

جموں وکشمیر کے ہائیڈرل پروجیکٹوں سے 7768میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے

2029تک 9بڑے ہائیڈرل پروجیکٹوں کی تعمیر مکمل ہونے سے بجلی بحران سے نجات ملے گی /سرکار

سرینگر/اے پی آئی// جموں وکشمیر میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ، نئے ہیڈرل پاور پروجیکٹوںکی تعمیر کے سلسلے میں سرکار سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے ۔ جموں وکشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن اور این ایچ پی سی کی جانب سے ہائیڈرل پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر میں اس وقت بجلی کی پیدوار 7ہزار 768میگا واٹ ہے تاہم بجلی کی اس پیدوار سے جموںوکشمیر کو رائلٹی کی صوروت میں بہت کم مقدار میںبجلی فراہم ہورہی ہے ۔جموںوکشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کے درمیان معاہدوں پر عمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق فی الوقت جموںوکشمیر میںمجوعی طور پر 3ہزار 540.15میگاوٹ کی بجلی پیدا ہورہی ہے جو کہ مختلف منصوبوںکے ذریعے یوٹی سیکٹر ،مرکزی سیکٹر اور نجی شعبے سے حاصل کی جارہی ہے ۔ یو ٹی سیکٹر سے ایک ہزار 197.4میگاواٹ ،بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ مرکزی سیکٹر جو بنیادی طور پر این ایچ پی سی کے ذریعے 2ہزار 250میگاواٹ بجلی فراہم ہورہی ہے جبکہ نجی شعبے سے 92.75میگاواٹ فراہم ہورہی ہے ۔ بغلیار فسٹ اور سیکنڈ سے 900میگاواٹ ، لور جہلم ہیڈرل پروجیکٹ سے 105میگاواٹ ، اپر سندھ فسٹ اینڈ سکینڈ سے 210میگاواٹ اور چھوٹے ہیڈرل پروجیکٹوں چنانی ، پہلگام ، بھدرواہ ،اٹھ وتو اور کرناہ سے بھی بہت کم مقدار میں بجلی فراہم ہورہی ہے ۔ جموںوکشمیر میں بجلی کے بحران سے نجات حاصل کرنے کیلئے سرکار بڑے پیمانے پر بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر کو مکمل کرنے پر سنجیدہ ہے ۔ فی الوقت 6منصوبے جن کی مجموعی صلاحیت 3063.5میگاواٹ ہے زیر تعمیر ہیں ان میں ہزار میگاواٹ پکل ڈول ہیڈرل پروجیکٹ ، 624میگاواٹ کیرو ہیڈرل پروجیکٹ ، 540میگاواٹ کوار ، 850میگاواٹ راٹلے ،37.5میگاواٹ پرنائی،12میگاواٹ کرناہ شامل ہیں ۔ ان تمام منصوبوں اور ہائیڈرل پروجیکٹوں کی تعمیر کا کام 2026سے 2029کے درمیان مکمل ہونے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیںجبکہ 93میگاواٹ نیو گاندربل اور 48میگاواٹ لور کرنائی کو بھی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ ان پروجیکٹوں کو 4سال کے عرصے میں مکمل کیا جاسکے ۔ جموں وکشمیر میں بجلی پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے 10ہزار میگاواٹ بجلی پہلے مرحلے پر فراہم ہوگی اور ان پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کیلئے جموںوکشمیر سرکار مرکزی امداد سے 973کروڑ روپے خرچ کرنے جارہی ہے تاکہ جموںوکشمیر میں بجلی کے بحران سے لوگوںکو نجات دلائی جاسکے ۔