جموں//جموںوکشمیر کے کھیلوں کی کارکردگی میں جموںوکشمیر کی ٹیم فار ڈیف نے پیرس ورسیلز فرانس میں منعقدہ ورلڈ ڈیف جوڈو چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی گرلز ٹیم نے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 57کلوگرام سے کم میں ہریانہ کی نرشرا اُمید ، 52کلوگرام سے کم میں اترپردیش کی دیویا تیواری اور جموں وکشمیر کی رخشندہ مہک نے تاج میں اور پنکھ کا اِضافہ کیا ہے۔مشیرموصوف نے کھلاڑیوں کی تربیت پر کوچ سورج بھان سنگھ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس طرح وہ نہ صرف قومی مقابلوں میں نام کما رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھی سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کی حکومت جموں وکشمیر کے کھیلوں کو کارکردگی کے عروج پر لے جانے اور عالمی کھیلوں کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھونے کے اَپنے وعدے کی پابند ہے۔مشیر فاروق خان نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی مناسب انداز میں تربیت کے لئے جدید ترین سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کسی سے پیچھے نہیں سمجھے جائیں گے۔ اس مہینے کی 26 تاریخ کو شروع ہونے والی ورسائی فرانس میں منعقدہ چمپئن شپ کل اختتام پذیر ہوئی اور ٹیم کل دہلی سے جموں پہنچے گی۔










