سری نگر//جموںوکشمیر کا پہلا ’’ نیشنل فلم فیسٹول ‘‘ جو 15؍ جون سے شروع ہورہا ہے ،ہندوستانی فلم سازوں ، میوزک پروڈیوسروں اور فن کاروں کو مختلف زُمروں کے تحت متعدد ایوارڈوں کو جیتنے کا سنہری موقعہ فراہم کرے گا۔میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے داخلے 16 ؍ مئی کو بند ہوں گے۔فن کاروں کے علاوہ ہندوستانی فلم سازوں اور میوزک پروڈیوسروں کو اپنی اصل فلمیں ، فکشن، دستاویزی فلم، او ٹی ٹی یا مختصر فلمیں اور میوزک ویڈیوز جموں و کشمیر کے پہلے’’ نیشنل فلم فیسٹیول‘‘ کے لئے جمع کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے تاکہ فیچر فلموں ،غیر فیچر فلمیں اور میوزک ویڈیوز سمیت تین وسیع زُمروں میں ایوارڈز جیتنے کا موقعہ ملے۔فلم فیسٹول ایوارڈ تقریب کے دوران زائد اَز 40 ایوارڈز دئیے جائیں گے اور جیتنے والوں کونقدی کے ساتھ ساتھ ایک سر ٹیفکیٹ اور میڈل بھی دیا جائے گا۔ایوارڈوں اور اَنعامات کی فہرست ، قوانین اور شرائط ویب سائٹ https://filmfreeway.com/nffjk میں بتائی گئی ہیں جبکہ اِندراجات https://filmfreeway.com/nffjkپر جمع کئے جاسکتے ہیں۔ویب سائٹ پر اِندراجات حاصل کرنے کی آخری تاریخ 16؍ مئی 2022ء ہے۔جموںوکشمیر کے اِس میگا نیشنل فلم فیسٹول ( این ایف ایف جے کے ) کے دوران جموںوکشمیر یوٹی میں خیالات ، تخلیقی صلاحیتوں ،لائیٹس اور موسیقی کی جھلک دیکھنے کو ملے گی ۔ یہ ایک شاندار تقریب جے اینڈ کے فلم ڈیولپمنٹ کونسل ( جے کے ایف ڈی سی )کے ذریعے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایف ڈی سی ) کے اِشتراک سے سری نگر میں 15سے 20؍ جون 2022ء تک منعقد کی جائے گی۔اِس فلم فیسٹول کا مقصد جموںوکشمیر میں فلم ، موسیقی اور تخلیقی ماحولیاتی نظام کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر یوٹی کی قدرتی شان اور سماجی و ثقافتی عظمت کو دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا ہے۔’’ فلم فیسٹول‘‘ جو بہترین فلموں اور موسیقی ، فلم سازوں ، موسیقی کے فن کاروں اور متعلقہ ہنر مندوں کا اِجتماع ہوگا ، دُنیا بھر کے ہر اس شخص کے لئے تخلیقی صلاحیتوں اور تحریک کے ذخیرے کا کام کرے گاجو فلموں سے جینے ، محبت کرنے اور موسیقی کی خواہش رکھتا ہے۔یہ مقابلہ موسیقی ، فیچر ، مختصر فلموں ، دستاویزی فلموں اور فلم سازی میں ہندوستانی ٹیلنٹ کو پہچاننے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے اور اِس سے نیٹ ورکنگ اور اشتراکی پروجیکٹوں کے ذریعے جموںوکشمیر کی فلم سازی کرنے والی کمیونٹی سے جڑنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ایک فلمساز اور ایک مشہور فن کار نے اِس فیسٹول کے اِنعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب انہیں فلم سازوں کے کام کے لئے سامعین بنانے ، دیگر فلم سازوں کے کاموں اور ان کے نقطہ نظر کو جاننے کا موقعہ فراہم کرے گی۔اُنہوں نے کہا،’’ یہ کم سے کم مؤثر وسائل کا اِستعمال کرتے ہوئے فلم سازی کی مہارت کو بھی فروغ دے گا ۔ یہ جموںوکشمیر میں فلم سازی اور موسیقی کی صنعت میں نوجوان اور تازہ ٹیلنٹ کی شناخت کے لئے کام کرے گا۔ یہ تقریب فلم سازی کے عمل کو بھی مرکز بنائے گی اور مقامی ٹیلنٹ کو فلم سازی اور موسیقی کی دُنیا میں بھی کیرئیر بنانے کی ترغیب دے گی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یونین ٹیریٹری کی فلم پالیسی کے آغاز کے موقعہ پر کہا تھا،’’ اِس خطے میں فلم اِنڈسٹری کی مجموعی ترقی کو آسان بنانے کے لئے کام کیا گیا ہے جس میں فلم ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام اور بند سنیما ہالوں کی بحالی شامل ہے۔‘‘اداکار عامر خان اور فلمساز راج کمار ہیرانی کی موجودگی میں ستاروں سے سجی تقریب میں شروع کی گئی ۔اِس پالیسی کا مقصد جموںوکشمیر کو فلم سازوں کے لئے فلم کی شوٹنگ کی پہلی پسند کے طور پر قائم کرنا ہے۔










