سرینگر//جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو نازک تشویش ناک قرا دیتے ہوئے جموںو کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اور سابق لیڈر نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں ملوث افرادکون ہے اس کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوث افراد کو بے نقاب کر کے انصا ف کے کٹہارے میں کھڑا کیاجاناچاہئے کانگریس ایک پارٹی کانہیں بلکہ ایک تحریک کانام ہے جس نے ملک کے عوام کوکچھ دیا ہے موجوہ سرکار کوہرمحازپرناکام قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ سونیاگاندھی پرمتزلزل اعتماد ہے اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران جوفیصلے لئے گئے ہیں ان پر عمل ہونے سے کانگریس پارٹی ملک میں پھرمضبوط مستحکم ہوگی ۔اے پی آ ئی نیوزڈیسک کے مطابق کانگریس ورکننگ کمیٹی کے اجلاس کے ایک دن بعد جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے ورکر نگ ممبر غلام نبی آزادنے اترپردیش اوربہارکے دو مزدوروں کانامعلوم مسئلح افراد کے ہاتھوں قتل کو انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کی تحقیقات کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاہم ان بے رحم ہاتھوں کوتوڑاجاسکے جو بے گناہوں کے خون سے رنگیں ہوئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال کوانتہائی نازک اور تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ حالات کی بہتری کے جودعوے کئے جارہے ہیں وہ زمینی سطح پربے معنی ہو کررہ گئے ہیں پچھلے دو برسوں سے جہاں عسکری کارروائیوں میں اضافہ ہواہے وہی ان کی تعداد پچھلے کئی برسوں کے مقابلے میں کافی بڑھ گئی ہے اور اب جوصورتحال سامنے آئی ہے ا س نے منافرت کی ہواکوفروغ دیاہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت اور جموںو کشمیر سرکار پرزور دیاکہ وہ حقائق جاننے کے لئے اپنے تمام وسائل کوبروئے کار لائے تا کہ حقیقت عوام کے سامنے لائے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے دو برسوں کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں کوطرح طرح کے مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہاہے ان کی معاشی اوراقتصادی حالت ابتر ہوچکی ہے اسمیں سدہار لانے کے بجائے عوام پرطرح طرح کے بوجھ ڈالے جارہے ہیں بے روز گاری میں اضافہ ہورہاہے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے جسکے نتیجے میں لوگ اپنی ضرورتوں کوپوراکرنے میں بھی مشکلوں سے گزر رہے ہیں ۔سابق وزیراعلیۃ نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کواہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جن نے ملک کے عوام کوکچھ دیاہے ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس صدر سونیاگاندھی پرمکمل اعتمادہے اورورکننگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران جوفیصلے لئے گئے ہیں ان سے کانگریس کومزید مضبوط مستحکم بننے کاموقع فراہم ہوگا۔










