ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

جموں وکشمیر کو 17 ڈی این بی اور 22 ڈپلوما نشستیں جی ایم سی او رضلع ہسپتالوں حاصل

سری نگر//جموں و کشمیر میں محکمہ ہیلتھ اور میڈیکل شعبے کے لئے نیشنل بورڈ آف ایگز ا مینزاِن میڈیکل سائنسز ( این بی اِی ایم ایس ) نے جموں وکشمیر کے میڈیکل کالج اورضلع ہسپتالوں کے لئے مزید 39 نشستوں کی منظوری دی ہے۔منظور شدہ 39 نشستوں میں سے 17نشستیں پوسٹ ایم بی بی ایس ڈی این بی اور 22ایم بی بی ایس ڈپلوما کی نشستیں ہیں۔جموںوکشمیر کے لئے کل پی جی نشستوں کی منظور ی بڑھ کر 124( 102 ڈی این بی اور 22 ڈپلوما) ہو گئی ہے اور یہ ڈی ایم/ایم سی ایچ اور ایم ڈی/ایم ایس کورسز پہلے ہی جموں و کشمیر میں چل رہے ہیں۔ضلع ہسپتال کولگام ایک اہم ترقی میں جنرل میڈیسن میں منظور ی ملی ہے اور نیشنل بورد آف ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ ( ڈی این بی ) کے لئے 2 نشستیں دی گئی ہیں اور ڈی این بی کورسز شروع کرنے والا تیسرا ضلع ہسپتال بن گیا ہے ۔اِس کے ساتھ جموںوکشمیر کے ضلع ہسپتالوں کے لئے دی گئی کل نشستیں 10ہیں ۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ اس سے پہلے ڈی ایچ گاندھی کو اینستھیز یا میں 6نشستیں ملی تھیں اور میڈیسن اور ڈی ایچ جے این ایم سری نگر کو میڈیسن میں 2نشستیںملی تھیں۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم یاسین چودھری نے ڈیولپمنٹ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یوٹی میں ڈی این بی پروگرام کے تحت مختلف صحت اِداروں کی طرف سے کل 144 درخواستیں جمع کی گئیں جن میں سے 53 درخواستیں منظور کی گئی ہیںآج تک جس کے مقابلے میں 124 نشستیں منظور شدہ محکموں کو دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں اِنتظامی شعبہ ایچ اینڈ ایم ای جے اینڈ کے ، این ایچ ایم جے اینڈ کے اور صحت اِداروں کی ٹیم ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھاردواج کی نگرانی میں ہے۔نئے جی ایم سی کو 33 نشستوں(11ڈی این بی اور 22ڈپلوما نشستیں) کی کل منظور ی ملی ہے۔نیو جی ایم سی بارہمولہ نے جنرل میڈیسن میں 5پوسٹ ایم بی بی ایس ڈی این بی نشستوں اور فیملی میڈیسن ( 4نشستیں ) ، اینستھیز یا (4نشستیں ) ، اطفالیات ( 4نشستیں) ، زچگی و گائنی کی ایم بی بی ایس ڈپلوما (4 نشستیں)اور ای این ٹی (3 نشستیں) اور آنکھوں کی بیماری (3 نشستیں)کی 22 نشستوں کی منظور ی حاصل کر لی ہے۔۔نئی جی ایم سی اننت ناگ کو جنرل سرجری میں 2 نشستوں کی منظوری ملی ، نئے جی ایم سی کٹھوعہ کو ڈی این بی اناٹومی میں 2 نشستوں کی منظوری ملی اور جی ایم سی راجوری نے ڈی این بی میں 2 نشستوں کی منظوری حاصل کی۔ اِس کے ساتھ نئی جی ایم سیز کے لئے کل59 نشستوں(37 ڈی این بی نشستیں اور 22 ڈپلوما نشستیں) کو منظوری مل گئی ۔مزید برآں، جی ایم سی سری نگر کو ڈاکٹر یٹ آف نیشنل بورڈ (DrNB)کریٹیکل کیئر میڈیسن میں 2 اورجی ایم سی جموں کو (DrNB)نیورولوجی میں 2نشستیں دی گئی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجزمیں ڈی این بی (ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ) کورسوںکومتعارف کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پرانے جی ایم سیز اور ایس کے آئی ایم ایس اِداروں کو مستحکم کیا جاسکے تاکہ جموںوکشمیر یوٹی میں ماہرین کی کمی کو دور کیا جاسکے۔مزید یہ کہ ، ڈی ایچ/ جی ایم سی کے مزید 35 محکموں کا این بی ای ایم ایس نے جائزہ لیا ہے اور ان کی منظوری کا انتظار ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ ڈی این بی کورسز دور دراز کے اضلاع میں صحت خدمات میں بہتری لائیں گے اور صحت نگہداشت کے اداروں میں بھی خدمات کو بہتر بنائیں گے۔