عدالت عظمیٰ کے ڈویژن بینچ نے بارہ ہفتوں کے اند رالیکشن کرانے کی ہدایت کی
سرینگر/اے پی آئی// جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے معاملے نے ا س وقت نیاموڈ لے لیا، جب سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بارہ ہفتوں کے اندر اندر کرکٹ ایسو سی ایشن کرانے کی ہدایت کی ۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے ڈویژن بینچ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر کئی حلقوں نے اطمنان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ ایسو سی ایشن کے الیکشن ہونے سے شفافیت سلیکشن اور طریقہ کار میں واضح تبدیلیاں دیکھنے کوملے گی او رجموںو کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن بھی مضبوط مستحکم ہوگی او ردرست فیصلے لینے کے لئے اپنی خدمات انجام دیگی ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق طویل عرصے سے سپریم کورٹ میں جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کا معاملہ لٹکاہوا تھاتاہم 31اکتوبر کو عدالت عظمیٰ کے ڈویژن بینچ نے بی سی سی آئی کو ہدایت کی کہ جموںو کشمیرکرکٹ ایسو سی ایشن کے الیکشن بارہ ہفتوں کے اند راندر کرائے جائے اور نئی انتظامیہ کو کرکٹ کے معاملات سونپ دیئے جائے ۔عدالت عظمیٰ کے ڈویژن بینچ کے فیصلے پرمختلف مکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اطمنان کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ دیرعائد درست عائد کے مسداق کے تحت طویل مدت کے بعد جموںو کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے الیکشن ہونگے اور نئی انتظامیہ کرکٹ کوفروغ دینے جموںو کشمیرکے کھلاڑیوں کوملکی او ربین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی اور ایسو سی ایشن کے الیکشن ہونے سے شفافیت قائم ہوگی ۔










