مالی بجٹ 2023-24 ء جموں و کشمیر میں بجلی اور سڑک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا

جموں وکشمیر میں کھیلو ں سے متعلق سہولیات کو بین الاقوامی معیار تک پہنچایا جارہا ہے

سری نگر//جموں وکشمیر میں کھیلوں کے مجموعی ماحولیاتی نظام کو زبردست تحریک دیتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے مختلف سکیموں کے تحت شروع کئے گئے کل 1,080 میں سے 347 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹس کو مکمل کیا ہے۔ان منصوبوں سے نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی ہوگی جوجموں وکشمیر یوٹی کے بہت سے کھلاڑیوں کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے سے بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔جموں و کشمیرگذشتہ کچھ برسوں سے بہت ساری سپورٹس ڈیولپمنٹ سکیموںکی عمل آوری سے اِس شعبے کو بہت ضروری تقویت دے رہا ہے۔ جموںوکشمیر یوٹی کو ہندوستان کی دیگر ریاستوں کی طرح کھیلوں کے تمام مطلوبہ ڈھانچے اور جدید ترین تکنیکی طور پر جدید سہولیات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میںجموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوٹی کی تعریف کی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020-21 ء میں 14 شعبوں میں قومی سطح کے مقابلوں میں جموں و کشمیر کے تمغوں کی تعداد 72 طلائی، 90 چاندی اور 145 کانسی کے تمغے تھے۔وزیر اعظم نے جموںوکشمیر یوٹی کی کھیل صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے کھیل بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور میدان میں اُبھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ اَفزائی کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت 200 کروڑ روپے کی منظور ی دی ہے ۔ پیکیج جس کا مقصد کھیل بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا ، تربیتی سہولیات اور پیشہ ور کو چز فراہم کرنا تھا ۔جموںوکشمیرنے کھیل شعبے میں ایک اِنقلاب لایا ہے۔اَمورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ ایک اہلکارنے کہا ،’’ہر ضلع میں اِنڈور سپورٹس کمپلیکس بنائے گئے ہیں تاکہ تمام دیہی نوجوانوں میں کھیل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔سٹیڈیموںمیں فلڈ لائٹنگ اور مصنوعی ٹرفنگ کو یقینی بنانے کے علاوہ نچلی سطح پر کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے 3,525 پنچایتوں میں کھیل میدانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر حکومت نے جموں اور سری نگر دونوں خطوں میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات بھی پیدا کی ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر پنچایت کو ضرورت کے مطابق بیک ٹو وِلیج ۔سوم کے دوران کھیل کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ایک اہلکار نے کہا کہ عالمی معیار کی سہولیات، کوچز اور مسلسل نگرانی کے ساتھ جموں و کشمیر نے نوجوانوں میں بااِختیار بنانے، قیادت اور خود اعتمادی کا ماحول پیدا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مسلسل رہنمائی اور نگرانی فراہم کی جا رہی ہے اور کوچوں کو کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔عالمی سطح کی کھیل سہولیات کو بڑھایا جا رہا ہے، کھیل تربیتی مراکز میں ماہر کوچوں اور کارکردگی پر مبنی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ زائد اَز 17 لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ اَب تک 1.26 لاکھ نوجوانوں نے کوچنگ حاصل کی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں و کشمیریوٹی انتظامیہ کھیلوں کے مجموعی ماحول کی ترقی کے لئے وقف ہے۔ جموںوکشمیر یوٹی کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے ایک جامع طریقہ کار سے تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایم اے سٹیڈیم میں پہلی قومی تیز اَندازی چمپئن شپ میں کھلاڑیوں اور اَفسران سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لئے وسائل کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ تمام 20 اَضلاع میں زائد اَز300 کھیل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے اَپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔اُنہوں نے کہا ،’’اِس برس تمام 20 اضلاع میں 221 جدید ترین کھیل میدان تعمیر کئے جائیں گے۔ اِس کے علاوہ 157 سپورٹس کورٹس کی تعمیر اور اَپ گریڈیشن کی جائے گی۔ اِس مالی برس کے آخر تک تقریباً تمام اضلاع میں عالمی معیار کی سہولیات سے ایک کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال تعمیر کیا جائے گا۔‘‘جموںوکشمیر حکومت کھیل ثقافت کو فروغ دینے اور میدان میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے کے لئے ایک اہم اِقدام کے تحت جموں کے قریب نگروٹہ میں کھیل گاوں قائم کر رہی ہے۔گذشتہ چند ماہ جموں و کشمیر کے لئے عارف، باولین، شریا، سعدیہ، دانش جیسے کھلاڑیوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے تمغے جیتے ہیں۔ یہ بات قابل ذِکر ہے کہ یونین ٹیریٹری میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پہلی کھیل پالیسی کو نوٹیفائیڈ کیا گیا ہے اور اسے اَپنایا گیا ہے ۔ مالیاتی ترغیبات کے علاوہ یہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لے سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کا تصور کرتا ہے ۔ پالیسی دستاویز جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کے لئے سٹریٹجک اِنٹرونشوں سے ایک متحرک ترغیب یافتہ کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل پر زور دیتی ہے۔ پالیسی کی بنیادی چیزیں سکائوٹ،انگیج، سہولیت فراہم کرنا اور پہچاننا ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں ’’کھیل پالیسی‘‘ دیہی اور شہری دونوں سطحوں پر کھیلوں کی حوصلہ اَفزائی کے لئے موجودہ نظام کی تشویش اور دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے او ر سبھی کی شمولیت کو یقینی بناتی ہے۔کوشش یہ ہے کہ جموںوکشمیر کے کھلاڑیوں کو سال بھر کھیلوں کا کافی تجربہ حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر یوٹی سے باہر نوجوانوں کو مناسب نمائش کے مواقع فراہم کئے جائیں۔