جموں وکشمیر میں کنٹریکٹ ،مستقل تقرریوں میں مزدور دوست اور صنفی مساوات پر مبنی پالیسیاں اِختیار کی گئی ہیں۔ حکومت

جموں//حکومت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اس نے جموں و کشمیر میں کنٹریکٹ اور مستقل تقرریوں میں مزدور دوست اور صنفی مساوات پالیسیاں اَپنائی ہیں۔وزیربرائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے یہ بات وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے آج ایوان میں’میٹرنٹی لیو بینفٹ‘ سے متعلق رُکن اسمبلی شگن پریہار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف سرکاری سکیموں کے تحت کام کرنے والی خواتین ملازمین کی سروس شرائط متعلقہ سکیموں کی ہدایات یا معاہدہ ملازمت کی شرائط و ضوابط کے مطابق طے کی جاتی ہیں۔وزیر موصوفہ نے بتایاکہ تمام کنٹریکٹ ملازمین کے لئے سماجی تحفظ اور فلاحی فوائد کے تحت حکومت جموں و کشمیر نے سالانہ 15 دن تنخواہ/اعزازیہ کے ساتھ عارضی چھٹی، حادثے اورا بیماری کی صورت میں بغیر معاوضے کے 30 دن کی چھٹیاور بغیر معاوضے 180 دن کی زچگی چھٹی مقرر کی ہے۔ اِس ضمن میں رُکن اسمبلی آر ایس پٹھانیہ نے ضمنی سوال اُٹھایا۔