جموں/ سری نگر// محکمہ آرکائیوز، آرکیولوجی ومیوزیمز نے ورلڈ ہیرٹیج ویک۔ 2025 کی تقریبات کا آغاز کیاہے جس میں مختلف سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی جس کا مقصد عوام میں ہمارے وسیع اور قیمتی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور حفاظت کے تئیں بیدار کرنا ہے ۔ آج آرٹ آف لیونگ فائونڈیشن کے اِشتراک سے جموں کے ہیرٹیج لان مبارک منڈی میں ایک کیمپ کا اِنعقاد کیا گیا۔جموں اور کشمیرصوبوں میں ہیر ٹیج واک کا اہتمام کیا گیا جس میںصوبائی کمشن رکشمیر انشل گرد نے خطے کے مختلف سکولوں کے زائد اَز 500 طلبأ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جبکہ اسی تقریب کا اہتمام اور پرچم ہلانے کی ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری محکمہ ثقافت برج موہن شرما نے سنبھالی ۔واک کے دوران’’ لوو ہیرٹیج ، سیو ہیرٹیج‘‘ جیسے نعرے گونجے۔ ڈائریکٹر اے اے اینڈ ایم جموں و کشمیر کلدیپ کرشن سدھا نے کلاکیندر جموں میں طلبأ سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ سرگرمیاں نوجوانوں میں نہ صرف تاریخی عمارتوں کی حفاظت اور قدر کرنے کے لئے بلکہ مقامی زبانوں اور روایتی ضیافتوں کے تحفظ کے لئے بھی بیداری پیدا کرنے کی ایک پیش قدمی ہیں ۔










