جموں و کشمیر ملک کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا

جموں وکشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی کے لئے اسمبلی الیکشن انتہائی لازمی

حدبندی کمشن میں ایک ماہ کی توسیع کاامکان کسی بھی وقت الیکشن کمشن الیکشن کابگل بجادیگا

سرینگر//جموں وکشمیر میں امن ترقی خوشحالی کو یقینی بنانے لوگوں میں اعتماد بحال کرنے دوریوں کوختم کرنے امن کی فضاء بحال کرنے کی خاطر اس الیکشن کو انتہائی لازمی قرا ردیتے ہوئے خفیہ اداروں نے مرکزی حکومت کو اس بات سے آگاہ کیا کہ نوجوان ملک کی ترقی میں شراکت دار ہونا چا ہتے ہیں تاہم اڑچنے اور رکاوٹیں انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہے جس سے نوجوانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہیں اور وہ اپنے آپ کودور جدید کے چلینجوں کااہل نہیں سمجھتے ہیں۔حد بندی کمشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کے امکانات جون میں الیکشن کمشن آف انڈیا کی جانب سے جموںو کشمیر میں الیکشن کرانے کے لئے اعلان بھی کیاجاسکتاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموںو کشمیر کا خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد عسکریت میں اضافہ ہونے کے بعد ملک کے پالسی سازوں نے کئی بار تشویش کااظہار کیااور مرکزی حکومت کو مشورہ دیا کہ جموں وکشمیر میں حالات کوپٹری پر لانے کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقداما ت اٹھانا چاہتے ہیں ۔پالسی سازوں کے مشورے پر خفیہ اداروں جوملک کی حفاظتی صورت حال اندرونی معاملات اور آ نے والے خطرات کے بارے میں مرکزی حکومت کومشورہ دیاکرتے ہے نے جموںو کشمیر میں حالات کوبہتر بنانے امن ترقی خوشحالی کو یقینی بنانے کی خاطر جموں وکشمیر میں زمینی سطح پر حالات کاباریک بینی سے جائزہ لیااور مرکزی حکومت کوایک مفصل رپورٹ پیش کی جس میں خفیہ اداروں نے کہا کہ جموںو کشمیر میں نوجوان تعمیر و ترقی امن خوشحالی حالات کوبہتربنانے میں شراکت دار بننا چاہتے ہے اور اس کے لئے لازمی ہے کہ نوجوانوں کی رسائی کوآسان بنایاجاسکے جسکے لئے ضروری ہے کہ جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کر ائے جائے تاکہ نوجوان اپنے رول کو آسانی کے ساتھ انجام دے سکیں ۔رپورٹ میں سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیا اور مرکزی حکومت کومشورہ دیاگیاکہ تمام سیاسی پارٹیاں اسمبلی الیکشن کے حق میں ہے اور ا سکے لئے مقررہ وقت کے اندر اندر جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کر ائے جانے چاہے تاکہ جواضطراب تزبزب غیریقینی پائی جارہی ہے ا سے دور کیاجاسکے ۔رپورٹ میں اس بات کابھی اشارہ دیاگیاہے کہ زمینی سطح پربیروکریسی اثر انداز نہیں ہوپارہی ہے اعلان تو کئے جاتے ہے عملی اقداما ت اٹھانے میں سنجیدگی کامظاہراہ نہیں کیاجارہاہے ۔بدعنوانی کامرض دن بدن بڑھتا جارہاہے اور رشوت خوری مختلف طریقوں سے پروان چڑھ رہی ہے افسر شاہی کولامحدود اختیارات دیئے گئے ہے عام لوگوں کی فریاد کو نہ تو سناجاتا ہے او رنہ ہی ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جاتے ہیں ۔باخبر ذررائع کے مطابق خفیہ اداروں کی اس رپورٹ کے بعد مرکزی حکومت نے بھی جموںو کشمیرمیں بد لاؤ کااشارہ دیاہے جہاں مارچ کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم وزیر داخلہ صنعت وحرفت کے مرکزی وزیر بیرونی سرمایاکاری کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کررہے ہیں وہی حدبندی کمشن کی میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کی جائیگی اور ا سے زیادہ وقت حد بندی کمشن کواپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لئے نہیں دیاجاسکتاہے ۔الیکشن کمشن آف انڈیا جموں کشمیرکی حفاظتی صورتحال کابغو رجائزہ لیاجارہاہے ۔ذررائع کے مطابق حدبندی کمشن کے حتمی رپورٹ کے ساتھ ہی الیکشن کمشن جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کا اعلان کر سکتاہے ۔کئی پالسی سازوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ جموںو کشمیر میں حالات کوبہتر بنانے دلی اور دہلی کی دوریوں کوکم کرنے امن کی فضاء کو بحال کرنے اعتماد بحال کرنے کے لئے آنے والے دنوں کے دوران بڑے پیمانے پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔