سری نگر//جموںوکشمیر حکومت نے قومی ترانہ گانے کے مقابلے 2021ء کا اعلان کیا ہے ۔ چوں کہ قوم75ویں یوم آزادی منارہی ہے اورلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی رہنمائی میں اسے ’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ کے طور پر منارہی ہے ۔حکومت نے تمام اَفراد اور گروپوں سے گانے کے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے کہا ہے۔اِنفرادی زُمرے کے تحت 13 سے 18برس عمر تک اور 18برس سے زائد عمر کے دو ذیلی زمرے میں لوگ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ گروپ زمر ے میں بھی اندراجات کئے جاسکتے ہیں۔یہ مقابلہ یکم اگست سے 7؍ اگست 2021ء تک کھلاہے ۔مقابلہ جیتنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا ۔ پہلا انعام 25ہزار روپے ، دوسرا انعام 11ہزار روپے اور تیسرا انعام 5ہزار روپے کا ہوگا۔اِس مقابلے میں ضلعی سطح کے فاتح ڈویژن کی سطح کے لئے مقابلہ کریں گے اور تمام شرکا ٔ کو شرکت کی سر ٹیفکیٹ دی جائے گی ۔ تمام اِنفرادی اور گروپ فاتحین کو اَپنے اَپنے ضلع / ڈویژن کی سطح پر یوم آزادی 2021ء کو قومی ترانہ گانے کا موقعہ ملے گا۔مقابلے میں اہل ہونے کے لئے انفرادی / گروپ ممبران کا جموںوکشمیر کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے اور 13برس عمر سے کم نہ ہو۔اہل اَفراد اور گروپ اس لنک پر اپنے اندراجات کرسکتے ہیں۔https://docs.google.com/forms/d/1WuQ7X1d3bTdZEYUTt3TcTs7hD ZqOP-enHZUCCHIET8s/edit?edit_requested=true
قومی ترانہ گانے کے مقابلے کی ویڈیو فائل ( ترجیحی طور پر ایچ ڈی ) کو 7؍ اگست 2021 ء تک اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔










