کولکتہ// جموںوکشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جموںوکشمیر محکمہ سیاحت نے یہاں 11سے 13مارچ تک منعقد ہونے والے تھری۔وے بنگال ٹوراِزم فیسٹول 2022میں شرکت کی۔جموںوکشمیر ٹوراِزم نے فیسٹ میں آنیو الے لوگوں کو متعدد مصنوعات اور معلوماتی بروشروز دکھائے جنہوں نے سٹالوں پر کافی جوش اور دِلچسپی کا مظاہرہ کیا۔اِس کے علاوہ جموںوکشمیر ٹورازم نے پرنسپ گھاٹ پر ایک آئوٹ ڈور تشہیری سرگرمی کا اہتمام کیا جو کولکتہ کے قدم ترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہے جو اکثر فلموںمیں دیکھا جاتا ہے۔سیاحوں نے جموںوکشمیر سیاحت سٹال پر بھیڑ جمع کی جہاں اُنہیں جموںوکشمیر کے نئے سیاحتی مقامات اور پُر کشش مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔سیاحوں کو پبلسٹی مواد سے بھی معلومات فراہم کی گئیں اور ریفریشمنٹ بھی تقسیم کی گئی۔محکمہ نے بی ٹو بی اور بی ٹو سی میٹنگ بھی منعقد کی اور وہاں انہیں جموںوکشمیر میں سیاحتی شعبے میں کاروباری مواقع کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ مزید برآں، محکمہ نے کولکتہ میں مقیم جموںوکشمیر کے باشندوں سے ایک استفساری میٹنگ کا اہتمام کیا۔فیسٹول میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم ملک وسیم اور ڈی جی ایم جے کے ٹی ڈی سی اشونی گپتا جموںوکشمیر ٹوراِزم کی نمائندگی کر رہے تھے۔










