Pulwama

جموں وکشمیر سپورٹس پالیسی ۔2022 جموں وکشمیر یوٹی میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے تمام شراکت داروں کو متحد کرتی ہے

سکولی بچوں کی خاطر کھیلوں کے سامان کی خریداری کیلئے 19.96 کروڑ روپے مختص کئے گئے

سری نگر// جموںوکشمیر کی سپورٹس پالیسی کا مقصد پیش رفت کو مستحکم کرنا ، نئے اِقدامات کی حمایت کرنا اور ایڈجسٹمنٹ کرنا ہے جو حکومت کو نئے عزم اور جوش کے ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے قابل بناتا ہے اور اِس طرح اُبھرتے ہوئے اور ہونہار کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔جموں وکشمیر سپورٹس پالیسی 2022 سرکاری محکموں ، ایجنسیوں ، کھیلوں کی فیڈر یشنوں تعلیمی اِداروں اور نجی شعبے کے دیگر شراکت داروں کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے جس کے ذریعے وہ منصوبہ بندی سے لے کر عمل درآمد تک مؤثر ، بامقصد اور مربوط اَنداز میں کام کرسکتے ہیں۔اِس پالیسی میں اِس نظریۂ کی رہنمائی کا بھی اِنتظام ہے جو جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کو ترقی اور فروغ دینے کی کوششوں کو ہم آہنگ اور متحد کرتا ہے۔سپورٹس پالیسی کے بنیادی اَصول ’’ سکائوٹ ‘ ‘ ۔ ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا اور اُنہیں موقعہ دینا ، ’’ مصروفیت ‘‘ ۔ کھیلوں میں نچلی سطح پر شمولیت کو یقینی بنانا ، ’’ سہولیت ‘‘ ۔ کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ ، سہولیات ، جانکاری اور تربیت فراہم کرنا اور ’’ پہچان‘‘ ۔ ایوارڈ ز اور مزید ملازمت سے کامیابیوں او رشراکتوں کو تسلیم کرنا ہے ۔حکومت سٹریٹجک اِنٹرونشنوں سے کھیلوں کا ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے جو فائونڈیشن لیول کی وسیع بنیادی سے ہیومن پرفارمنس اِندکس ڈیولپمنٹ ( ایچ پی آئی ڈی ) کے بلند ترین مقام تک پہنچ جائے گا جس میں ’’ کیج دیم ینگ‘‘ کے اخلاق سے ان کی اچھی تربیت کریں اور شناخت ، مشغولیت ، سہولیت اور پہچان کے ڈھانچے کے لئے آپریٹیو اَصول بنائے گی۔اِس پالیسی میں مختلف سالانہ ایوارڈ ز دس کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں میں بہترین کا رکردگی کا ایوارڈ ، جموں وکشمیر کھیل پروٹشاہنا ایوارڈ برائے سپورٹس ایسو سی ایشن اور دو تجربہ کاروں ، تجربہ کار کھلاڑیوں ، منتظمین یاریفریز ، مختلف شعبوں میں پانچ بہترین کوز کے لئے پرشورام ایوارڈ بھی شامل کئے گئے ہیں۔جموںوکشمیر یوٹی کے کھیلوں کا ٹیلنٹ کی حوصلہ اَفزائی کے لئے نئی پالیسی میں اولمپکس ، ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ایشین چمپئن شپ، ورلڈ کپ چمپئن شپ ، یوتھ اولمپک گیمز ، سائوتھ ایشین گیمز اور ورلڈ یونیورسٹی گیمز ، چمپئن شپ میں فاتحین کے لئے خصوصی نقد انعامات کی حد ایک لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک کا اعلان شامل ہے ۔مختلف کھیل شعبوں میں میں تمام تسلیم شدہ قومی مقابلوں اور قومی سکول گیمز میں جیتنے والوں کو ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی طرف سے مخصوص وظائف دئیے جائیں گے ۔ نئی پالیسی میں خصوصی طور پر جسمانی طور خاص کھلاڑیوں کی کافی بنیادی ڈھانچہ اور تربیتی سہولیات سے حوصلہ اَفزائی کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے تاکہ مختلف ایونٹوں میں ان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔دریں اثنا ، جموںوکشمیر سری نگر میں بین الاقوامی جونیئر ایشین پینک سلات چمپئن شپ اور جموں میں بین الاقوامی شطرنج فیسٹول کی میزبانی کرنے والاہے۔یہ پہلی بار ہوگا جموںوکشمیر دو بین الاقوامی کھیل مقابلوں کی میز بانی کرنے والاہے جن میں سے جونیئر ایشین پینک سلات چمپئن شپ یکم ستمبر سے 4؍ ستمبر 2022ء تک سری نگر میں منعقد ہوگی او ربین الاقوامی شطرنج فیسٹول 20؍ اگست سے28؍ اگست تک جموں میں منعقد ہوگا ۔یہ با ت قابلِ ذکر ہے کہ جموںوکشمیر حکومت نے سکولی بچوں کے لئے فزیکل او رکھیل بنیادی ڈھانچے کی گرانٹ کے طورپر کھیل سامان کی خریداری کے لئے 19.96 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔مزید برآں، جموں وکشمیر سپورٹس پالیسی کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں اور فٹنس سے متعلق اِقدامات کے اِنتظام کے لئے حکمرانی ، قانونی او راِنتظام نظام کو مضبوط بنانے سے وابستہ اہداف کو حاصل کرنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ،’’ جموںوکشمیر یوٹی کے اندر کھیل ڈھانچے کے ادارہ جاتی طریقہ کار کو پالیسی کے اندر بیان کردہ نظریۂ اور مشن کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ جموںوکشمیر یوٹی کا کھیلوں کا نظم و نسق کا نظام چاربنیادوں شفافیت ، اخلاقیات ، پیشہ ورانہ او راحتساب پر کام کرتا ہے ۔‘‘آدھار کارڈ سے منسلک حکمرانی کا ایک آن لائن سنگل وِنڈو سسٹم قائم کیا گیا ہے جو اَنجمنوں ، سپیش سپورٹس کلبوں ، کارپوریٹ ہائوسز ، اِنتخابی معیار ،ایونٹوں میں شرکت اور محکمہ کھیل کی طرف سے فراہم کردہ تمام متعلقہ سہولیات کے اِستعمال کے لئے رجسٹریشن او ررُکنیت کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کی جانے والی تمام سرگرمیوں کو مستند طریقے سے ریکارڈ پر رکھا جائے ایک جیو ٹیگنگ اور جیو لوکیشن مانیٹرنگ میکانزم کی پیروی کی جاتی ہے۔