جموں وکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی نے یوکرین سے آنے والوں کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا

جموں وکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی نے یوکرین سے آنے والوں کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا

نئی دہلی//جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی نے یوکرین سے آنے والوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے نئی دہلی ہوائی اَڈے پر ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔یوکرین سے نئی دہلی پہنچنے والے جموںوکشمیر کے طلباء کا آج ہوائی اَڈے پر ریذیڈنٹ کمیشن کے اَفسران نے اِستقبال کیا۔جموں وکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن کے عملے نے ان کی آمد پر ہرممکن مدد کی ۔ نئی دہلی میں قیام کرنے والوں کے لئے قیام و طعام کے اِنتظامات بھی کئے گئے ہیں۔مزید برآں ، جموں اور سری نگر کے لئے ان کے آگے کے سفر کے لئے ان کی ضروریات کے مطابق جموںوکشمیر حکومت کی طرف سے انہیں ہوائی ٹکٹیں بھی فراہم کئے گئے۔