نئی دہلی/ / پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر ڈاکٹر رشمی سنگھ نے جموں و کشمیر کے ریذیڈنٹ کمیشن’’ سمبھائو اُتسو‘‘ کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پرآج نئی دہلی کے چانکیہ پورہ میںچیئرمین آئی اے ایس ( ریٹائرڈ ) محمد شفیع پنڈت کی موجودگی میںنیشنل یوتھ ہوسٹل ٹرسٹ (این وائی ایچ ٹی) کے او ایس ڈی اور قائمقام سیکرٹری جے ایس والیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اِس مفاہمت نامے کا مقصد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو دہلی میں قیام کی سہولیت فراہم کرنا ہے جو مختلف وجوہات جیسے انٹرپرینیورشپ ، تعلیم ، طبی مدد وغیرہ کی وجہ سے دہلی آتے ہیں۔آئی اے ایس (ریٹائرڈ) جو حال ہی میں نیشنل یوتھ ہوسٹل ٹرسٹ (این وائی ایچ ٹی) کے نئے چیئرمین کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، نے جموںوکشمیر ہائوس کی جانب سے رہائش کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور کیٹرنگ کے اِنتظامات میں اشتراک کے لئے تجویز کا خیر مقدم کیا۔اِس مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد نیشنل یوتھ ہوسٹل ٹرسٹ (این وائی ایچ ٹی) جموں و کشمیر ہاؤس کی جانب سے رہائش اور رہائش کی سہولت کے لئے درخواستوں کو ترجیح دے گا۔ اس مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر ہاؤس کے لئے 190 بستروں کا بنیادی ڈھانچہ (بشمول ڈارمیٹریز اور انفرادی کمرے) دستیاب ہوگا جس میں اے سی کمروں میں ٹی وی اور فریج کے ساتھ منسلک باتھ روم ، مفت ناشتہ وغیرہ جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ اَقدام’’ ہیلو جے اینڈ کے ‘‘جزو کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا ہے جس کا آغاز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے 13 ؍فروری 2024 ء کو جموں و کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی میں ’’ سمبھاو اتسُو‘‘کا اِفتتاح کرتے ہوئے کیا تھا۔










