سی اِی او امیتابھ چٹرجی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو چیک پیش کی
سری نگر//جموں و کشمیر بینک نے آج چیف منسٹرریلیف فنڈ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ اَفراد کے لئے جاری اِمدادی و باز آباد کاری کے اقدامات کے لئے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموںوکشمیر بینک اِمیتابھ چٹرجی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو 4.10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے جموںوکشمیر بینک کی اس اہم مالی اِمداد کو سراہتے ہوئے بینک کی اِنتظامیہ اور ملازمین کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِداروں کی طرف سے اِس طرح کی یکجہتی مشکل وقت میںلوگوںکے ساتھ کھڑے ہونے کے اِجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے اور یہ سیلاب سے متاثرہ اَفراد کی مشکلات کو کم کرنے میں بہت مدد کرے گی۔وزیراعلیٰ نے بینک کے عملے کی وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر بینک ہمیشہ آزمائش کے وقت میں لوگوںکی خدمت میں پیش پیش رہا ہے اور اِس اقدام سے ایک بار پھر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بینک کو جموں و کشمیر لوگوںکے ساتھ گہری وابستگی اور ذمہ داری کا احساس ہے۔










