جموں وکشمیر بینک نے اَپنے اعلیٰ اِنتظامی اَفسران کو گرمجوشی سے الوداعیہ دِیا

جموں وکشمیر بینک نے اَپنے اعلیٰ اِنتظامی اَفسران کو گرمجوشی سے الوداعیہ دِیا

سری نگر//جموںوکشمیر بینک نے اَپنے دو اعلیٰ اِنتظامی اَفسران سنیل گپتا اور کرن جیت سنگھ کو گرمجوشی سے الوداعیہ دیاجو کہ مختلف شعبوں میں تقریباً ساڑھے تین دہائیوں تک اِدارے کی خدمات انجام دینے کے بعد بالترتیب کل بینک کے ایگزیکٹیو صدر اور صدر کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ سنیل گپتا مختلف محکموں کی سربراہی کر رہے تھے جن میں بنیادی طور پر آئی ٹی اور سرکاری کاروبار شامل ہے جبکہ کرن جیت سنگھ بینک کے ایم ڈی اور سی اِی او کے سپیشل سیکرٹری تھے۔الوداعیہ تقریب کی صدارت ایم ڈی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے کی جس میں بینک کے صدور ، نائب صدور اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ نائب صدر انوکھ سنگھ جو بینک میں 33 برس کی خدمات اَنجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے بھی بینک کے کاپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں موجود تھے۔ایم ڈی اور سی اِی او بلدیو پرکاش نے سبکدوش ہوئے اَفسران کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ،’’ سنیل گپتا نے اَپنی زندگی کے 36 بہترین برس اِس بینک کو دئیے ہیں جبکہ کرن جیت اور انوک سنگھ نے 33 برس تک ادارے کی خدمت کی ہے ۔یہاں تین مہینوں میں ، میں نے سنیل گپتا کو بہت محنتی ، فیصلہ کن اور وقف لیڈر کے طور پر پایا جو نہ صرف بینک میں اَپنے کردار کو جانتے تھے بلکہ اِس کردار کے بارے میں ہمیشہ باخبر رہتے تھے۔اس کے ذریعے اَپنے تفویض کردہ تمام پروجیکٹوں کو دیکھنے کے پختہ عزم کے لئے سنیل گپتا کو بینک میں ان کے ساتھیوں ، ماتحتوں اور جاننے والوں کی طرف سے ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔‘‘اُنہوں نے کہا،’’ میں نے کرن جیت جی کو اَپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لوتے ہوئے بینک کی خدمت کرتے دیکھا ہے ۔ میں ان کے ملنسار اور خوش اخلاقی کے ساتھ کام کرنے کے پیچیدہ طریقہ سے بھی متاثر ہوا ہوںاور میں جانتاہوں کہ آپ سب مجھ سے زیادہ انوک سنگھ جی کے شائستہ برتائو سے واقف ہیں۔ایم ڈی اور سی اِی او نے مزید کہا ،’’ مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ مجھے ان تمام باصلاحیت اَفراد کے تجربات سے پیشہ ورانہ طور پر کافی فائدہ ہو اہے۔‘‘اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے سنیل گپتا نے کہا،’’ اِس ادارے کی خدمت کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور مجھے چھتیس برسوں کے اِس طویل اور واقعاتی سفر کو اتنے اچھے طریقے سے اختتام پذیر ہوتے دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ میں نے ان ناقابل فراموش برسوں کے دوران جو کچھ بھی سیکھا اور کمایا ۔میری زندگی کا زیادہ تر آپ اور بہت سے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ میری وابستگی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ میں اِس کے لئے آپ سب کا شکر یہ اَدا کرتا ہوں اور ان برسوں کو پیار اور اطمینان کے گہرے احساس کے ساتھ یاد کروں گا۔‘‘ کرن جیت سنگھ نے اَپنے تمام ساتھیوں اور دوستوں کے تعاون اور محبت کے لئے شکریہ اَدا کرتے ہوئے کہا ،’’ میں جموںوکشمیر بینک کا حصہ بننے پر فخر اور خوشی محسوس کرتا ہوں ۔ میرا یہ سفر فائدہ مند رہا اور میں ہر اس شخص کا شکر گذار ہوں جن کے ساتھ میں نے کام کیا کیوں کہ بہت ساری شاندار دوستی اور مشترکہ وقت کی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔‘‘