جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن

جموں وکشمیرمیں سیاحتی سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے حکومت کی جامع حکمت عملی

سرینگر//حکومت نے کشمیر کو ایک خاص سیاحتی مقام کے طور پر فروخت کرنے اور موسم خزاں او سردیوں میں سیاحوں کی کشمیرآمدمیں اضافہ کرنے کیلئے ایک جارحانہ پروموشنل بلٹز کریک شروع کیا ہے۔کشمیرنیوزسروس کے مطابق ایک میڈیا رپورت کے مطابق سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ یہ پروگرام اکتوبر میں شروع ہوں گے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے مارچ تک جاری رہیں گے۔سیاحت کے تہواروں کا اہتمام مختلف مقامات پر کیا جائیگا تاکہ سیاحوں کی آمد کو بڑھایا جا سکے۔ اس سال ، تہواروں کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ سیاحوں کو کچھ مختلف ملے گا جو ان کی چھٹیوں کو یادگار بنائے گا۔سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ سونمرگ میں موسم خزاں یعنی اکتوبرمیں ایک میلے کا اہتمام کیا جائے گا اور اس کے بعد پہلگام سرمائی میلے ، زعفرانی میلے ، گلمرگ سنو فیسٹیول کرسمس ، نیا سال اور سرمائی کارنیول کا بھی منصوبہ ہے۔خادنیا کلچرل فیسٹیول اور ہاؤس بوٹ فیسٹیول اس سال نئے اضافہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ جموں بشولی آرٹ فیسٹیول ، ماتا وشنو دیوی سنگیت سمیلن ، کشتواڑ زعفران توڑنے کا میلہ ، اور سوچت گڑھ سیما درشن بھی ہوگا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس موسم خزاں میں آتشِ چنار ایک اور کشش ہوگی۔محکمہ سیاحت رواں سال کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ان میں ہوکرسر ، پریہاسپورہ ، گوہان ، وڈربالا ، کپواڑہ میں نوگام ماور لولاب ، بڈگام میں چرارشریف،دودھ پتھری،یوسمرگ اور بانڈی پورہ میں سدرکوٹ پائین،وٹلب شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ سیاحت نے وادی کے تمام سیاحتی اسٹیک ہولڈرز کی ویکسی نیشن مکمل کرلی ہے۔سرکاری عہدیدار ے بتایاکہ ہمیں سیاحت سے وابستہ لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں کچھ وقت لگا۔ ان میں ہوٹل کا عملہ ، شکاروالا ، ٹریول ایجنٹ اور ٹیکسی ڈرائیور شامل ہیں۔سیاحوں کی تعداد میں اچانک کمی کے بعد ، اب نئے آنے والوں سیاحوں کی تعدادمیں پھراضافہ شروع ہوگیا ہے۔ خزاں کے موسم کی بکنگ میں30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔صدر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر فاروق احمد کتھو نے کہاکہ چونکہ تہواروں کا موسم شروع ہو رہا ہے ، لوگ واقعی اپنی چھٹیاں کشمیر میں گزارنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ٹریول ایجنٹ گزشتہ چند ہفتوں سے بکنگ میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔اور ہم خزاں کے دوران اچھے قدموں کی توقع کرتے ہیں ۔سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز نے حکومت کے نئے پروموشنل پروگرام کی تائید کی ہے۔انہوںنے کہاکہ خزاں سے پہلے پروموشن شروع کرنا اچھا ہے۔ایک ٹریول ایجنٹ سجاد احمد نے کہا کہ ہمیں موسم خزاں اور سردیوں میں سیاحوں کی اچھی تعداد ملتی ہے۔ پروموشنل سرگرمیوں سے قدم بڑھانے میں مدد ملے گی۔