جموں وکشمیرسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام

انڈر17زمرے میںگاندربل کی صالحہ ظہور بنی چمپئن

سری نگر//جموں وکشمیرسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جموںمیں اسٹیٹ سائیکلنگ چمپئن شپ کاانعقادکیاگیا ،جس میں جموں وکشمیرکے سبھی بیس اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائیکلنگ کے شوقین درجنوں نوعمر کھلاڑیوں بشمول لڑکوں اور لڑکیوںنے22مارچ کو منعقدہ اس چمپئن شپ میں شرکت کی ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں میں منعقدہ اسٹیٹ سائیکلنگ چمپئن شپ میں مختلف عمر کے کھلاڑیوںکو الگ الگ زمرے میں رکھاگیا ۔گاندربل کی نوعمر سائیکلسٹ صالحہ ظہور دختر ظہور احمدنے انڈر17زمرے میں چمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔اسے پہلے صالحہ ظہور نے 13مارچ کوگاندربل میں منعقدہ ضلع چمپئن شپ بھی جیتی تھی ۔