ڈیڈ سال کے دوران 16اے کے رائفل،3M4،15ہیتھ گولے18سرنگیںاور4لاکھ نقدی برآمد کیا گیا:اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ
سرینگر//جموں کے ایک مٖاتی علاقے میں پولیس نے ایک ڈرون کو گرادیا ہے جس کے ساتھ 5کلو بارودی مواد بھی ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ اس دوران اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا 15ماہ کے دوران 16اے کے رائفل،3M4،15ہیتھ گولے18سرنگیںاور4لاکھ نقدی برآمد کیا گیا۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کے دوران جموں کے مضافاتی علاقہ کاناچک میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک ڈرون پایا جس کے ساتھ بارودی مواد( آئی ای ڈی )نصب تھی۔انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ رات قریب ایک بجے کاناچک علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک آئی ای ڈی سے لیس ایک ڈرون زمین پر گرا پڑا دیکھا۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کاناچک کی ایک ٹیم گراہ پٹن نامی گائوں میں پہنچی جہاں اس نے ایک ڈرون اور ایک پیکٹ دیکھا جس میں آئی ای ڈی رکھی گئی تھی۔پولیس نے اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے ۔ ادھر واقعے کے حوالے سے ای ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً گزشتہ 15ماہ کے دوران 16اے کے رائفل،3M4،15ہیتھ گولے18سرنگیںاور4لاکھ نقدی برآمد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مخصوص ان پٹس کی بنیاد پر اکھنور کے قریب ٹیم تعینات کی تھی جس کے بعد ایک ڈرون کا سراغ لگا۔ انہوں نے کہا ، “جب اسے پے لوڈ چھوڑنے کے لئے کم کیا گیا تو پولیس ٹیم نے فائرنگ شروع کردی اور اسے گولی مار دی۔ جہاں بعد میں ایک پانچ کلو وزن کی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ۔”یہ ایک ہیکساکاپٹر تھا جس میں فلائٹ کنٹرولر اور جی پی ایس تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلائٹ کنٹرولر کا سیریل نمبر ڈرون سے ایک ہندسہ مختلف ہے جو گذشتہ سال کٹھوعہ میں ملا تھا۔ یہ ڈرون چین سے کچھ حصوں کے ساتھ جمع کیا گیا تھا۔ اے ڈی جی پی نے پریس کانفرنس میںکہا کہ جیش محمد اور لشکر دونوں سرحدوں کے ہندوستان کی طرف عسکریت پسندوں کے حملوں اور اپنے کارکنوں کو اسلحہ بھیجنے کے لئے ڈرون استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معلومات گذشتہ ڈیڑھ سالوں میں تقریبا 24/25ڈرون برآمد کئے گئے ہیں ۔خیال رہے ، ڈرون کو 27 جون سے اس خطے میں بار بار دیکھا جا رہا ہے جب گذشتہ ماہ جموں میں ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے اڈے کو نشانہ بنانے کے لئے ایک ڈرون استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکا خیز مواد سے دو اہلکار زخمی ہوگئے (کے این ایس)










