جموں سے لکھنؤ اور بنگلور سمیت پانچ شہروں کے لیے براہ راست پرواز کی تیاری

جموں سے لکھنؤ اور بنگلور سمیت پانچ شہروں کے لیے براہ راست پرواز کی تیاری

سرینگر//ایئر لائنز سردیوں کے موسم میں جموں سے ملک کے پانچ بڑے شہروں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر سکتی ہیں۔ ان شہروں میں لکھنؤ، بنگلور، حصار، حیدرآباد اور جے پور شامل ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق ایئر لائنز سردیوں کے موسم میں جموں سے ملک کے پانچ بڑے شہروں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر سکتی ہیں۔ ان شہروں میں لکھنؤ، بنگلور، حصار، حیدرآباد اور جے پور شامل ہیں۔ فی الحال جموں سے ان شہروں کے لیے کوئی سیدھی پرواز نہیں ہے۔ایئر لائنز کا خیال ہے کہ اگر مسافروں کی مناسب تعداد موصول ہو جائے تو ان شہروں کے لیے ہفتہ وار یا ہفتے میں دو بار پروازیں چلائی جا سکتی ہیں۔ تاہم ان پروازوں کا ٹائم ٹیبل ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ فی الحال جموں ہوائی اڈے سے روزانہ 36 پروازیں چل رہی ہیں۔موسم سرما کے شیڈول میں پانچ شہروں کو شامل کیا جائے تو پروازوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر جائے گی۔ اس سے ویشنو دیوی آنے والے عقیدت مندوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ الائنس ایئر ایوی ایشن لمیٹڈ کے ساتھ ہریانہ کے حصار میں مہاراجہ اگراسن ہوائی اڈے سے جموں کے درمیان براہ راست پروازوں کے لیے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔موسم سرما کے شیڈول میں ان پانچ شہروں کے لیے فضائی سروس شروع ہو سکتی ہے۔ ایوی ایشن کمپنیوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی یہ سہولت شروع کی جا سکتی ہے۔