سرینگرجموں ٹریفک کیلئے ایڈوائزری جاری ہونے کے باوجود

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر 12گھنٹے بعد ٹریفک بحال ہوئی

سری نگر//:270کلومیٹر طویل جموں،سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت 12 گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد ہفتہ کے روز بحال کر دی گئی حکام نے بتایا رامبن ضلع میں ایک پہاڑی سے گر آنے کے بعد یہ سرخ آمد رفت کے لئے بند ہوئی تھی تاہم یہاں ساتھ ہی بحالی کام شروع کیا گیا جہاں سنیچر کے روزیفک دوپہر 2 بجے کے قریب بحال کر دی گئی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ جمعہ کے روز رات دیر گئے اس وقت آمد رفت کے لئے بند کرنا پڑا جب یہاں رام بن علاقے میں ایک بھاری پسی نذدیکی پہاڑی سے گر آئی جس کے بعد ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں یہاں درماندہ ہو کر رہ گئے تھے۔حکام نے کہا کہ 1ہزار سے زیادہ پھنسے ہوئے ٹرکوں اور کچھ مسافر گاڑیوں سڑک ساف ہونے کے ساتھ ہی بحال کیا گیا ہے ۔حکام نے مزید بتایا کہ شاہراہ پر نظر آنے والی پہاڑی سے پتھراؤ سے پنتھیال کے قریب اسٹیل سرنگ کو ہفتہ کی صبح کو نقصان پہنچا، جس سے ٹریفک کو معطل کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بحالی کا کام وقفے وقفے سے گرنے والے پتھروں کی وجہ سے متاثر ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں نے تباہ شدہ گرڈرز کو ہٹا دیا اور آخر کار دونوں اطراف سے ٹریفک کی اجازت دی گئی۔حکام کے مطابق انجینئر ٹنل کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں اور جلد ہی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔