سرینگر//جموں سری نگر شاہراہ پرسینکڑوں کی تعداد میں مال مسافر بردار گاڑیاں ہنوز درماندہ ٹریفک جام ہونے کے نتیجے میں جموں سے سری نگر اور سری نگر سے جموں سفر کرنے والے مسافروں کوانتہائی مشکلات کاسامنا ۔جموں سری نگر شاہراہ پرٹریفک جام کی بدعت کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات بے معنیٰ ہوکر رہ گئے ہے اور ٹریفک عملہ کے خلاف مسافر اور ڈرائیو ر شدیدغم وغصے کااظہار کررہے ہے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق جموں سری نگر شاہراہ پرپسیاں اور چٹانے گر آنے کے بعد شاہراہ پردس ہزار سے زیادہ مال مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھی تاہم باوڈرروڈآرگنائزیشن روڈ ویئز اتھارٹی آراینڈبی کی جانب سے شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدرفت کے قابل بنانے کے سلسلے میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے تیز بارش کی وجہ سے پسیاں چٹانیں اور شوٹنگ سٹوں ہٹانے میں اگر چہ متعلقہ اداروں کوبار بار مشکلوں کاسامناکرنا پڑاتاہم اس کے باوجود موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی شاہراہ سے پسیاں اور چٹانے ہٹانے کاکا دوبارہ شروع کیاگیا اوردرماندہ گاڑیوں کومنزلوں کی طرف روانہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم شاہراہ پرسفر کرنے والے مسافروں کے مطابق ٹریفک عملہ کی جانب سے قوانین پرعمل درآمد کرانے کے بجائے نجی گاڑیاں چلانے والوں کوٹریفک قوانین کی کھلی چھوٹ دی جاتی ہے آور ٹیکنگ کے نتیجے میں شاہرہ اپراکثروبیشترٹریفک جام ہورہاہے جسکے نتیجے میں درماندہ مسافروں کومشکلوں سے گزرنا پڑرہاہے ۔مسافروں ڈرائیوروں کنڈیکٹروں کے مطابق جموں سری نگرشاہراہ کئی ادروں کے لئے سونے کی کھان ثابت ہورہی ہے جہاں ایک طرف روڈ ویئز اتھارٹی کی جانب سے قانون کو پاؤں تلے روندھاجارہاہے وہی شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدرفت کویقینی بنانے کے لئے ٹریفک محکمہ اپنی ذمہ داریوں کوخوش اسلوبی کے ساتھ انجام نہیں دے رہاے جسکی وجہ سے شاہراہ پرسینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہوجاتی ہے اور سفرکرنے والوں کوطرح طرح کے مشکلات سے گزرنا پڑررہاہے اگر چہ ٹریفک حکام کوبار بار اس بات سے آگاہ کیاگیا کہ ٹریفک قوانین پرمن وعن عمل کی جانی چاہئے تاکہ اس شاہراہ پرسفرکرنے والوں کاقیمتی وقت ضائع نہ ہواور شاہرا ہ کے بند ہونے کاکوئی وقت مقررنہیں یہ کسی بھی وقت بند ہوسکتی ہے اور اگر شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدرفت جاری رکھنے کے لئے قوائد وضوبط پرمن عن عمل کرائی جائے تو ڈرائیورکنڈیکٹروں اور مسافروں کوراحت ملے سکے ۔مسافروں کے مطابق مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بیجامداخلت کرکے مسافروں کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہے اور اعلٰی حکام کواس کاسنجیدہ نوٹس لیناچاہئے تاکہ مال مسافربردار گاڑیاں شاہراہ پردرماندہ نہ ہوسکے ۔










