جموں اور سری نگر شہروں کیلئے میٹرو لائٹ /لائٹ میٹرو پروجیکٹس کی تجاویزمرکزی حکومت کے زیر غور ۔ سکینہ ایتو

جموں اور سری نگر شہروں کیلئے میٹرو لائٹ /لائٹ میٹرو پروجیکٹس کی تجاویزمرکزی حکومت کے زیر غور ۔ سکینہ ایتو

جموں//حکومت نے قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ جموں اور سرینگر شہروں کیلئے میٹرولائٹ /لائٹ میٹرو پروجیکٹوں کی تجاویز فی الحال مرکزی حکومت کے غور وخوض میں ہیں ۔ وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے یہ بات وزیر اعلیٰ کی طرف سے آج قانون ساز اسمبلی میں قانون ساز موہن لال کے میٹرو لائٹ /لائٹ میٹرو پروجیکٹوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتائی ۔ وزیر نے ایوان کو بتایا کہ جموں شہر میں جامع گراؤنڈ سروے ، ٹریفک سٹڈیز ، فزیبلٹی اینالسس اور ڈی پی آر کی تیاری میسرز رائٹس لمٹیڈ کے ذریعے مکمل کی گئی ہے ۔ ڈی پی آر میں الائنمنٹ پلاننگ ، رائیڈر شپ پروجیکشنز ( 2035تک روزانہ 2.84لاکھ رائیڈر شپ ) لاگت کے تخمینے ، زمین کی ضرورت ( 29.58 ہیکٹر مستقل اور 1.50 ہیکٹر عارضی ) ، ماحولیاتی اور زلزلہ سے متعلق ڈیزائن غور و فکر اور مالیاتی ساخت شامل ہیں ۔ اُنہوں نے بتایا کہ اکنامک انٹرنل ریٹ آف ریٹرن کا تخمینہ 18.92 فیصد لگایا گیا ہے ۔ موجودہ تجویز جموں اربن کوریڈور تک محدود ہے جو بن تالاب سے بڑی براہمناں تک 23 کلو میٹر پر محیط ہے جس میں 22 اسٹیشنز شامل ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ فی الحال اکھنور ٹاؤن تک میٹرو لائٹ کوریڈور کو وسعت دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور کوئی بھی مستقبل کی توسیع الگ سے امکانیت کا جائیزہ اور حکومت ہند کی منظوری کے تابع ہو گی ۔ سری نگر شہر کے حوالے سے وزیر نے کہا کہ تفصیلی ٹاپو گرافیکل سروے ، ٹریفک اور رائیڈر شپ کا جائیزہ ، انجینئرنگ امکانیت کے مطالعات ، مالی اور معاشی تجزیے اور الائنمنٹ پلاننگ M/s RITES Ltd کے ذریعے مکمل کئے جا چکے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دونوں پروجیکٹس کی ڈی پی آر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس کی منظوری کیلئے حکومت ہند کو پیش کر دیا گیا ہے ۔