سرکاری ملازمین کے حق میں بھی مہنگائی بھتے DAکوواگزار کیاجائے:اعجاز احمد خان
سری نگر//سینئر ٹریڈیونین لیڈراورچیئرمین ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کشمیرEJCC ، اعجاز احمد خان نے جموں و کشمیر میںمرکزی انتظامیہ ٹریبونل یعنی CATکے دفاتر جموں اورسری نگرمیں قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مانگ کی کہ جموں وکشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کے حق میں بھی مہنگائی بھتے DAکوواگزار کیاجائے ۔جے کے این ایس کے مطابق ملازم انجمنوں کے مشترکہ فورم ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کشمیرEJCCکے لیڈران کاایک اہم اجلاس چیئرمین اعجاز احمدخان کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں شیخ اعجاز مخدومی ،اشتیاق احمدبیگ ،جاویداحمدآخون ،فاروق احمدکائوا،رحمت اللہ خان،محمدیونس متو ،شوکت نوشہری ،عنایت نوشہری،شیرعلی،عبدالقیوم بیگ ،فیروزاحمدنجار ،محمداقبال کنٹھ،قمیل حیدراورعبدالقیوم گلہ نے شرکت کی ۔EJCCکی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بولتے ہوئے چیئرمین ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کشمیرEJCC ، اعجاز احمد خان نے کہاکہ مرکزی سرکار کافیصلہ کہ جموں اورسری نگرمیں سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل CATکے دفاتر کھولے جائیں گے ،کاخیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کااسبات کیلئے شکریہ اداکیاکہ ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کشمیر کی اپیل کوعملی جامہ پہنانے کابروقت فیصلہ لیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں اورسرینگرمیں مرکزی انتظامیہ ٹریبونل یعنی CATکے دفاترکھولے جانے سے ایسے سرکاری ملازمین کوکافی راحت ملے گی ،جنہیں اپنے خلاف عائد الزامات کادفاع کرنے میں مشکلات پیش آتے رہے ہیں۔خیال رہے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے مرکزی وزیر مملکت برائے وزیر اعظم آفس (پی ایم او) ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، انچارج ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کی تجویز کی منظوری دی۔۔ اعجاز خان نے اس بڑے اور اہم فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ایسوسی ایشن نے بار ہاس مطالبے کو اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایاتھا۔سینئرٹریڈیونین لیڈراورEJCCکے چیئرمین اعجاز احمد خان نے کہا کہ اب جب اس سلسلے میں فیصلہ لیا گیا ہے ، تو وہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے ملازمین کو ان کے برخلاف معاملات سے پیدا ہونے والے تنازعات کی سماعت میں تیزی آئے گی اوراُنھیںجلدی انصاف فراہم کرے گا۔اعجاز احمد خان نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر مملکت برائے وزیر اعظم آفیسر (پی ایم او) ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، انچارج ڈی پی ٹیپرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کو شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ یہ ملازموں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے ایک اہم فیصلہ ہے۔ اپنے بیان میں اعجازاحمدخان نے حکومت سے مانگ کی کہ جموں وکشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کے حق میں بھی مہنگائی بھتے DAکوواگزار کیاجائے۔اسبارے میں انہوںنے کہاکہ مرکزی سرکار نے اپنے ملازمین کے حق میں مہنگائی بھتے کوواگزار کرنے کاپہلے ہی اعلان کیا ہے توہم اپیل کرتے ہیں کہ جموں وکشمیرکی حکومت بھی اپنے ملازمین کے حق میں مہنگائی بھتے یعنی DAکوواگزار کرنے کافیصلہ لے تاکہ مہنگائی اورگراں بازاری کے اس دورمیں سرکاری ملازمین کومالی مشکلات کاسامنا کرنے میں آسانی پیداہو جائے ۔اعجاز احمدخان نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اورچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کے لاکھوں سرکاری ملازمین کے حق میں مہنگائی بھتہ واگزار کرنے کی جانب فوری توجہ مبذول کریں۔










