’سوچا تھا وہ کراچی یا لاہور جا سکتا ہے‘: راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ پر راج ناتھ سنگھ کا طنز

جموںکشمیر کی مجموعی ترقی کیلئے مرکزی سرکار پُر عزم:راجناتھ سنگھ

سرینگر// جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سوموار کے روز نئی دلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران انہوںنے وزیر دفاع کو جموںکشمیر کی حفاظتی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سوموار کے روز نئی دلی میں وزیر دفاع اور دیگر اہم مرکزی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ایل جی موصوف نے وزیر دفاع کے ساتھ جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں آگاہی دلائی کہ جموں کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال گزشتہ برسوں کے بنسبت کافی بہتر ہے ۔ انہوںنے اس موقعے پر کہا کہ جموں کشمیر میں پولیس، فورسز اور فوج کی جانب سے حفاظت کے جو اقدامات اُٹھائے گئے ہیں وہ باعث اطمینان ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرحدی علاقوں میں بھی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ہونے سے سرحدی آبادی میں سکون ہے اور وہاں پر تعمیر و ترقی کے کام شروع کئے جاچکے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں جانکاری دی کہ جموںکشمیر میں پبلک آوٹ ریچ پروگرام کے تحت مرکزی وزراء کی جانب سے جو دور دراز علاقوں کا دورہ جاری ہے اس سے یہاں کے عوام میں کافی امید جاگ گئی ہے اور لوگ اپنے آپ کو مرکز کے قریب محسوس کررہے ہیں ۔ اس موقعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے دی گئی جانکاری پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ میں فوج جس انداز میں سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے اس سے ہمارے پڑوسی ممالک سے دراندازی کی کوششوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ جموںکشمیر کی مجموعی ترقی کیلئے مرکزی سرکار پُر عزم ہے اور وزیر زعظم نریندر مودی جموںکشمیر اور لداخ کے لوگوں کو راحت پہنچانے کے متمنی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگلے آنے والے وقت میں جموں کشمیر اور لداخ کی ترقی کا خاکہ منظر عام پر لایا جائے گا اور گزشتہ دو برسوں میں ہوئی پیش رفت کو دنیا کے سامنے لایاجائے گا۔