جموںو کشمیر کے 9 امیدوار 2020سول سروس امتحان میں کامیاب

جموںو کشمیر کے 9 امیدوار 2020سول سروس امتحان میں کامیاب

ایل جی منوج سنہا کی کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے

سری نگر//جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنیوالے9 امیدواروںجن میں 22 سالہ نوجوان بھی شامل ہے اس سال یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) سول سروس امتحان 2020میں کامیابی حاصل کی ۔اس دوران جموں و کشمیر کے عام لوگوں کے علاوہ ایل جی منوج سنہا کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی لیڈران نے کامیاب نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ جموں کی 22سالہ سوچیتر شرما جو 146 ویں نمبر پر ہیں جموں و کشمیر سے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ ضلع جموں کے بشنہ کے سالہار گاؤں کے ساکن مدن لال شرما کے بیٹے سچیٹر نے پہلی کوشش میں یہ سول سروس کا امتحان 2020 میں کامیابی حاصل کی اور 146 رینک حاصل کیے۔ ان کے بعد محمد عاقب (205) اور وسیم احمد (225) ہیں۔اس امتحان میں شیویہ ہانگلو (261) سارہ اشرف (316) ، الطاف محمد شیخ (545) ، اقبال رسول ڈار (611) ، عامر بشیر (625) ماجد اقبال خان (738) بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔سوچیتار نے 2020 میں اپنی گریجویشن مکمل کرلی ہے۔ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ، وہ UPSC امتحان میں شامل ہوا اور اپنی پہلی کوشش میں 146 رینک کے ساتھ کامیاب قرار دیا گیا۔اس امتحان ،میںجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد بھٹ نے 225 رینک کے ساتھ یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا ہے۔ وسیم احمد بٹ (225 رینک یو پی ایس سی 2020) نے اپنی ابتدائی تعلیم ایس ایس مشن ناتھ پورہ سے شروع کی اور این آئی ٹی سرینگر سے انجینئرنگ کا کورس مکمل کیا۔شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے جگگر پورہ گاؤں کے اقبال رسول ڈار نے اپنی تیسری کوشش میں 611 رینک حاصل کر کے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2020میں کوالیفائی کیا۔ ان کے والد غلام رسول ڈار ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں۔سول سروسز کا امتحان UPSC تین مراحل میں لیا جایا ہے ہے – ابتدائی ، مین اور انٹرویو ،انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS) ، انڈین فارن سروس (IFS) اور انڈین پولیس سروس (IPS) کے افسران کو منتخب کرنے کے لیے۔ کمیشن نے کہا کہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا ، لیکن نتائج کے اعلان کے تاریخ سے 15 دن کے اندر ویب سائٹ پر نمبر دستیاب ہوں گے۔ادھر جموں و کشمیر کے منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک آفیشل ٹویٹ میں انہوں نے سنیچر کی صبح سب کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ (کے این ایس)