سری نگر// چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج تک حاصل ہونے والی طبعی اور مالی پیش رفت کے ضمن میں پی ایم ڈی پی منصوبوں کے سیکٹر وائز عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔محکموں کو تمام مالی منصوبوں کو رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ آئندہ مالی سال تک اِس سلسلے میں کوئی اِضافہ نہیں ہوگا۔میٹنگ میںمکانات و شہری ترقی محکمہ ، بجلی ، جل شکتی ،منصوبہ بندی ،ترقی و نگرانی ، امور نوجوان و کھیل کود، خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین کے شعبہ کے اِنتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ کمشنر چیف ایگزیکٹیو آفیسر سری نگر سمارٹ سٹی نے شرکت کی۔ابتداً اِنتظامی سیکرٹری منصوبہ بندی ،ترقی و نگرانی محکمہ نے جموںوکشمیر میں جاری پی ایم ڈی پی منصوبوں کی صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی۔چیف سیکرٹری نے اِنتظامی سیکرٹریوں پر زور دیا کہ وہ پی ایم ڈی پی منصوبوں پر عمل در آمد کی نگرانی کریں اور مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل پر توجہ دیں۔بجلی، سپورٹس ، آبپاشی و فلڈکنٹرول ،مکانات و شہر ی ترقی میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لئے کلیدی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِس بات پر زرو دیا کہ ڈل او رنگین جھیلوں کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے اور تین مہینوں کے اَندر اَندر بڑے پیمانے پر آبی ذخائر کو صاف ستھرا کرنے کے لئے اِن کی بحالی کا کام اِنتہائی گہری اَنداز میں کیا جائے ۔اُنہوں نے محکمہ مکانات و شہری ترقی کو ہدایت دی کہ وہ پانی کے معیار کے پیرا میٹروں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں جس میں پی ایچ ، گندگی ، تحلیل سالوینٹس ، اِی ۔ کولی او راِن جھیلوں کے بی او ڈی کی سطح شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے سمارٹ سٹی مشن کے تحت محکمہ کو 30؍ ستمبر 2021ء تک جہلم ریور فرنٹ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے محکمہ کو کوٹھی باغ میں سر فیس کارپارکنگ ، انٹگریٹیڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور انٹگریٹیڈ کنٹرول اینڈ کمانڈ کوبالترتیب 30؍ جون ، 15؍ جولائی اور 31 ؍ اگست 2021ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ بتہ مالو بس سٹینڈ کی مناسب اَپ گریڈیشن کے لئے ایک پروجیکٹ تیار کرے تاکہ مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔چیف سیکرٹری نے کھیلو ں کے حوالے سے بخشی سٹیڈیم میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہیں جانکاری دی گئی کہ 164 کروڑ روپے کی لاگت سے 94فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ سٹیڈیم کو 15؍ اگست 2021ء سے قبل عوامی استعمال کے لئے کھلا جائے گا۔اُنہوں نے جموں وکشمیر کے متنوع منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جن مین کور او راوجھ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس ( ایچ اِی پی ) اور سری نگر اور جموں کے شہروں کے لئے میٹر والیٹ ریل شامل ہیں۔مزید برآں ، ہند واڑہ میں بائیو ٹیکنالوجی پارک اور گھٹی کٹھوعہ میں صنعتی بائیو ٹیکنالوجی پارک کے میگا پروجیکٹوں کا جائز ہ لیتے ہوئے جو آئی سی ایم آر اور آئی آئی آئی ایم کے مشترکہ تعاون سے تعمیر ہو رہے ہیں۔سے بطور علم شریک ہیں ۔ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ مختلف تعلیمی اور تحقیق سرے متعلقہ شراکت داروں سے مشورہ کریں ۔ کشمیر کے ادارے ، نتائج کو یقینی بنانے کے مقصد سے جو آبادی کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچائے۔










