جموں//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے تین اہم ایوانی کمیٹیوں کے قیام کے لئے تحریک منظور کی۔اِس سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قواعد ضابطہ کار اور بزنس کے حوالے سے قوانین 344، 346 اور 349 کے مطابق پبلک کائونٹس کمیٹی، تخمینوں کی کمیٹی او ر پبلک اَنڈر ٹیکنگس کمیٹی کے ہر ایک کے گیارہ اراکین کے اِنتخاب کی تحریک پیش کی ۔ ان کمیٹیوں کا دورانیہ 31 ؍مارچ 2027 ء تک ہوگا۔بعد میں سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ان تحریکوں کو ووٹنگ کے لئے پیش کیا جنہیں ایوان نے صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کیا۔










