jk bank

جموںوکشمیر بینک میں افرادی قو ت کی کمی سے کھاتے داروں کو پریشانیوں کاسامنا

رواں برس کے دوران ایک ہزار کے قریب ملازمین کے مدت پوری ہونے کے بعدریٹائرہونے کے امکانات

سرینگر//اے پی آئی// جموںوکشمیر بینک میں افرادی قو ت کی کمی کے باعث کھاتے داروں یامالیاتی ادارے کے ساتھ کام کرنے والوں کو مشکلوں کاسامناکرنا پڑ رہاہیں ۔جموں وکشمیر بینک میں پچھلے دس برسوں سے بھرتی عمل میں نہیں لائی گئی ،جبکہ دوسری جانب بینک شاخوں میں آئے دن اضافہ کیاجارہاہے ۔کھاتے داروں نے بینک میں افرادی قوت کو دو رکرنے کاپرزور مطالبہ کیا۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیرکے سب سے بڑے مالیاتی ادارے جموں وکشمیر بینک میں افرادی قوت کی کمی کھاتے داروں اور بینک کے ساتھ لین دین کرنے والوں کے لئے سردرد ثابت ہورہی ہے ۔جموں وکشمیر بینک کی جانب سے پچھلے کئی برسوں سے بینک میں بھرتی عمل بڑے پیمانے پرعمل میں نہیں لائی گئی جس کے نتیجے میں مالیاتی ادارے کو بینک برانچوں میں کام کرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہے ۔عوامی حلقے بھی اس بات کا اظہا رکررہے ہیں کہ بینک برانچوں میں کھاتے داروںکو اپنی رقومات جمع کرانے نکالنے یابینک کی جانب سے شروع کی گئی ۔اسکیموں پرسرکار کے جن اسکیموں کو بروئے کا رلایاہے تاکہ روز گار کے وسائل دستیاب رکھے جائے مستحق کنبوں کواپنی ٹانگوں پرکھڑا کرنے کی اجازت مل سکے ۔تاہم افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے بینک برانچوں میں لوگوں اور عام کھاتے داروں کومشکلوں کاسامناکرنا پڑ رہاہے ۔رواں برس کے دوران جموںو کشمیر بینک میں ایک ہزار کے قریب ملازمین ریٹائرہونے والے ہیں جب کہ پچھلے پانچ برسوں سے جہاں ملازمین اپنی مدت پور اکرنے کے بعدریٹائرہوگئے او راس مالیاتی ادارے میں تعلیم یافتہ بے روز گاروں کوروز گار کے مواقعے دستیاب رکھنے کی گنجائش ہے تاہم اس کے باوجود مالیاتی ادارے کی جانب سے بھرتی عمل نہ لانے پرعوامی حلقوں نے حیرانگی کااظہارکیااور مطالبہ کیاکہ بینک برانچوں میں افرادی قوت کی کمی کودو رکرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔