جموںوکشمیر اسمبلی نے بجٹ سیشن کے دوران تین اِختصاصی بِلوں کو منظور کیا

جموںوکشمیر اسمبلی نے بجٹ سیشن کے دوران تین اِختصاصی بِلوں کو منظور کیا

جموں// جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے جاری بجٹ سیشن کے دوران تین اہم اِختصاصی بِلوں کو منظور کیا۔اِس سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان بِلوں کو زیر غور لانے اور منظور کرنے کے لئے پیش کیا۔ ان بِلوں میںایک بل ’’ایل اے بل نمبر 04، سنہ 2026‘‘جس کے تحت مالی سال 2025-2026 کی خدمات کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے کنسولیڈیٹیڈ فنڈ سے مزید مخصوص رقوم کی اَدائیگی اور اِختصاص کی اجازت دِی جائے گی، دوسری بل’’ایل اے بل نمبر 06، سنہ 2026‘‘ جس کے تحت مالی سال 2025-2026 کی خدمات کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کنسولیڈ یٹیڈ فنڈ سے مزید مخصوص رقوم کی اَدائیگی اور تخصیص کی اِجازت دی جائے گی اور تیسری بل’’ایل اے بل نمبر 05، سنہ 2026‘‘ جس کے تحت مالی سال 2026-2027 کی خدمات کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے کنسولیڈ یٹیڈ فنڈ سے مخصوص رقوم کی اَدائیگی اور اِختصاص کی اِجازت دی جائے گی شامل ہیں۔