سرینگر//قاضی گنڈ میں ایک جواں سال خاتون نے پھانسی لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ کے این ایس کے مطابق چرٹھ قاضی گنڈ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب گھر میں ایک 25سالہ خاتون (نام مخفی) کی لاش کمرے میں لٹکتی پائی گئی۔ افراد خانہ نے مذکورہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ مذکورہ خاتون کے کے خاوند ، جو مبینہ جنگجو ہے، کو گزشتہ برس26دسمبر کو جموںمیں ایک اور ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے اور وہ تب سے جیل میں قید ہے۔










