جلال آباد سوپور میں ترسیلی لائنیں لوگوں کے مال وجان کیلئے خطرہ

سرینگر //شمالی قصبہ سوپور کے جلال آباد میں بجلی کی ترسیلی لائنیں بجلی کھمبوں کے بجائے درختوں اور مکانات کے چھتوں پر لٹکی ہوئی ہیں جس سے لوگوں کے مال وجان کو خطرہ لاحق ہے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے متعلقہ افسران اور ملازمین کی لاپرواہی اور غفلت شعاری کی وجہ سے مذکورہ علاقہ میں بجلی کا نظام ناقص ہے ۔انہوں نے کہاکہ قصبہ کے اس حساس علاقے میں آج کے تیز رفتار اور ٹیکنالوجی کے دور میں بھی بجلی کی تسریلی لائنیں درختوں اور مکانات کے چھتوں پر لٹکی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تاروں سے کسی بھی کوئی خطرناک حادثہ پیش آنے کا اندیشہ رہتا ہے اور انہی ترسیلی لائنوں سے شارٹ سرکٹ جیسے المناک حادثات کا پیش آنا بھی بنیادی وجہ بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے مال وجان کو خطرہ ہے لیکن متعلقہ کے افسران خاموش تماشائی ہے اور لوگوں کے بار بار آغاہ کرنے کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں جدید طرز پر بجلی کھمبے اور ترسیلی لائنیں نصب کی جائیں تاکہ بجلی سپلائی میں کوئی پریشانی نہ رہے اور لوگوں کا مال وجان کا تحفظ بھی یقینی بن جائے گا ۔(کے پی ایس)