سری نگر//چیف جسٹس ( قائم مقام ) جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کور جسٹس تاشی ربستن نے آج جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس اتل شری دھرن اور ایگزیکٹیو چیئرمین لداخ لیگل سروسز اتھارٹی کے کی موجودگی میں بذریعہ ورچیول موڈ متبادل تنازعہ حل مرکز لیہہ کا اِفتتاح کیا۔جسٹس تاشی ربستن نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میںعمل آور ی ایجنسی کی طر ف سے کام کی بروقت تکمیل اور عدالتی بنیادی ڈھانچے سے متعلق تمام جاری منصوبوں کی تکمیل میں یو ٹی لداخ اِنتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کی سراہنا کی۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اے ڈی آر سینٹر انصاف کی فراہمی کے نظام میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے فزیکل انفراسٹرکچر بہت ضروری ہے۔اِس موقعہ پر رجسٹرار جنرل جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ شہزاد عظیم، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی رجسٹری کے دیگر افسران بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے جبکہ ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری قانون و اِنصاف یوٹی لداخ ایس کے بھگت، ممبر سیکرٹری اسپلز انگمو، ایل ایل ایس اے و پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہہ ،جوڈیشنل اَفسران ، چیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی عبدالمطلب ، سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر ڈورجے گیا تسو ، سینئر پی او نوانگ نوربواَپنی ٹیم کے ہمراہ ،صدربار ایسو سی ایشن لیہہ محمد شفیع ،ممبران ، لیگل ایڈڈ یفنس کونسلز ، سٹاف ممبران ، پینل وکلاء اور پی ایل ویز نے فزیکل موڈ شرکت کی۔پروگرام کا آغاز ممبر سیکرٹری ایل ایل ایس اے وپرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہہ اسپالز انگمو کے رسمی خیرمقدم سے ہوا جبکہ صدر بار ایسوسی ایشن لیہہ محمد شفیع نے شکریہ کی تحریک پیش کیا۔ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض سیکرٹری ڈی ایل ایس اے لیہہ پھنٹسوگ انگمو نے اَنجام دی۔










