جسٹس تاشی ربستن نے رکھہِ گنڈ اَکشا بمنہ میں نئے ہائی کورٹ کمپلیکس کی جگہ کا دور ہ کیا

جسٹس تاشی ربستن نے رکھہِ گنڈ اَکشا بمنہ میں نئے ہائی کورٹ کمپلیکس کی جگہ کا دور ہ کیا

سری نگر//چیف جسٹس ( قائم مقام )جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن نے 900 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے ہائی کورٹ کمپلیکس کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں رکھہِ گنڈ اَکشا بمنہ میں ہائی کورٹ کی نئی جگہ کا دورہ کیا۔ چیف اِنجینئرپی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) سری نگر سجاد نقیب نے جسٹس تاشی ربستن کو مکمل پروجیکٹ اور اَب تک کی تعمیر کے بارے میں جانکاری دی۔ جسٹس تاشی ربستن نے اَب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا۔پانچ سو کنال اَراضی پر پھیلے اِس نئے کورٹ کمپلیکس میں جدید عدالت کمرے، ججوں کے چیمبرز اور قانونی چارہ جوئی اور وکلأ کے لئے جدید سہولیات موجود ہوں گی۔چیف جسٹس نے اِنصاف کی فراہمی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور منصوبے میں شامل آرکیٹیکٹوں،اِنجینئروں اور کنٹریکٹروںکی کاوشوں کو سراہا۔جسٹس تاشی ربستن نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ سری نگر شہر میں بھیڑ کو کم کرنے کے دوہرے مقاصد کو پورا کرے گا جبکہ عدالتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائے گا جس میں ایک ہی جگہ پر متنوع قانونی سہولیات موجود ہوں گی۔اِس موقعہ پر رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو آر اینڈ بی سری نگر اورپروجیکٹ منیجر کنسٹرکشن کمپنی بھی موجود تھے۔جسٹس تاشی ربستن نے عمل آوری ایجنسی کو موقعہ پر ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی لائیں اور مقررہ مدت میں اس کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔