جموں//ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور نے ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے ملازم گگن سنگھ جموال کو جموں و کشمیر میں حال ہی میں منعقدہ ڈِسٹرکٹ اور جموں و کشمیر رولر سکیٹس ہاکی چمپئن شپ اور جموں و کشمیر ماسٹر گیمز رولر ہاکی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مُبارک باد دی۔جتن کشور نے گگن سنگھ جموال اور اُن کی ٹیم کی جیت کو غیر معمولی قرار دیا اور گولڈ میڈل جیتنے پر اُن کی ستائش کی۔ اُنہوں نے تامل ناڈو کے کوئمبٹور میں ہونے والی قومی رولر ہاکی چمپئن شپ میں ان کی کامیابی کے بارے میں پُراُمید رہتے ہوئے گگن سنگھ کی صلاحیتوں کی سراہنا کی۔










