امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بھی قانلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔انٹونی بلنکن نے بالی میں جاری جی 20 کے اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک لمحہ ہے، امریکا بہت غمگین ہے اسے گہری تشویش ہے۔تھائی لینڈ کے وزیر اعظم بھی حملے پر صدمے میں تھے، سلطنت کے وزیر خارجہ امور نے کہا کہ شنزو ابے اور تھائی وزیراعظم اچھے دوست تھے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم کو پیارا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شنزوآبے پر فائرنگ سے بہت غمزدہ ہیں۔نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے پیارے دوست شنزو آبے پر حملے سے بہت دکھ ہوا،ہمارے جذبات، احساسات اور دعائیں ان کے خاندان اور جاپان کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سابق وزیر اعظم آبے شنزو انتقال پر 9 جولائی 2022 کو ایک دن کا قومی سوگ منایا جائے گا۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ قابل نفرت حملے کے بارے میں سن کر خوفزہ اور غمزدہ ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ میرے احساسات و جذبات ان کے خاندان اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدمے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان پہلے رہنماؤں میں سے ایک تھے جن سے میں نے باضابطہ طور پر ملاقات کی جب میں وزیر اعظم بنی، وہ کردار کے پکے تھے، وہ فیاض اور مہربان شخص تھے۔آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جاپان سے صدمہ دینے والی خبر سنی کہ سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو گولی مار دی گئی، ہمارے جذبات اور احساسات اس وقت ان کے خاندان اور جاپان کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔تائیوان کے صدر سائی انگ وین نے بھی فیس بک پوسٹ میں واقعے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی اتنا ہی صدمے کی کیفیت اور غمزدہ ہے جتنا میں ہوں، تائیوان اور جاپان دونوں جمہوری ملک ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے، میں اپنی حکومت کی جانب سے پرتشدد اور غیر قانونی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہوں ۔یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا کہ وہ بزدلانہ حملے سے صدمے کی کیفیت میں اور غم زدہ ہیں۔چارلس مشیل نے ٹوئٹ کیاکہ شنزو آبے ایک سچے دوست اور جمہوری اقدار کے بہترین محافظ تھے۔یورپی یونین اس مشکل وقت میں جاپان اور اس کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔اسی طرح، یوروپی کمیشن کی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ ہمارے جذبات، احسانات اور دعائیں اشزنو ابے کے خاندان اور جاپان کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔










