زراعت اور دیہی ترقی کیلئے مرکزی تعاون میں اِضافے کا مطالبہ
نئی دہلی// جموں و کشمیر کے وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور اِنتخابات محکمہ جات جاوید احمدڈار نے آج مرکزی وزیر برائے زراعت وبہبودِ کساناںاور دیہی ترقی سے ملاقات کی اور یونین ٹیریٹری میں زراعت، باغبانی اور دیہی ترقی سے متعلق اہم مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔دورانِ ملاقات جاوید ڈار نے مرکزی وزیر کو جموں و کشمیر میں مرکزی معاونت والی اہم سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت اور عمل آوری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے زرعی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، باغبانی کا فروغ، آبپاشی اور پانی اِنتظام کی سہولیات میں توسیع، زرعی میکانائزیشن، معیاری بیجوں اور دیگر زرعی وسائل کی دستیابی، توسیعی خدمات اور دیہی روزگار کے مواقع میں بہتری جیسے شعبہ جاتی ترجیحات کو اُجاگر کیا۔دورانِ ملاقات جاوید ڈار نے مرکزی وزیر کو جموں و کشمیر میں مرکزی معاونت والی اہم سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت اور عمل آوری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے زرعی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، باغبانی کا فروغ، آبپاشی اور پانی اِنتظام کی سہولیات میں توسیع، فارم میکانائزیشن، معیاری بیجوں اور دیگر زرعی وسائل کی دستیابی، توسیعی خدمات اور دیہی روزگار کے مواقع میں بہتری جیسے شعبہ جاتی ترجیحات کو اُجاگر کیا۔وزیرموصوف نے بالخصوص راشٹریہ کرشی وِکاس یوجنا (آر کے وِی وائی) اور کرشونتی یوجنا کے تحت دوسری قسط کی جلد واگزاری کی درخواست کی اور اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بروقت مالی معاونت جاری منصوبوں کی بلا تعطل تکمیل اور کسانوں تک فوائد کی مؤثر فراہمی کے لئے بہت ضروری ہے ۔ اُنہوں نے ایم جی نریگا کے تحت میٹریل کمپونٹ سے متعلق زیر اِلتوا ٔواجبات کی وجہ سے درپیش سنگین مسائل کی جانب بھی مرکزی وزیر کی توجہ دِلائی اور یونین ٹیریٹری میں سکیم کی عمل آوری کو معمول پر لانے کے لئے زیر اِلتوأ واجبات کی اَدائیگی کے سلسلے میں وزارت کی بروقت مداخلت کی درخواست کی۔
جاوید ڈار نے جموں و کشمیر کے منفرد زرعی و موسمی حالات، دشوار گزار خطوں اور حالیہ موسمی چیلنجوں پر زور دیتے ہوئے دیہی بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور زرعی بنیاد پر مبنی ذریعہ معاش کو مضبوط بنانے کے لئے مرکزی حکومت سے خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔وزیرموصوف نے حال ہی میں طے پانے والے ہندوستان۔نیوزی لینڈفری ٹریڈ ایگریمنٹ پر بھی بات چیت کی اورجموںوکشمیر کے سیب اُگانے والے کاشت کاروں کے تحفظات سے آگاہ کیا کہ اس کی ملک منڈیوں پر کیا اثر پڑسکتا ہے ۔مرکزی وزیر نے یقین دِلایا کہ مقامی کسانوں کے مفادات مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیح رہیں گی اور گھریلو باغبانی بالخصوص سیب شعبے کے تحفظ کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔مرکزی وزیر نے مزید یقین دہانی کی کہ اُٹھائے گئے تمام مسائل کا فوری جائزہ لیا جائے گا اور جموں و کشمیر میں زراعت، باغبانی اور دیہی شعبوں کی مسلسل ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔










