کلگام//وزیر برائے زراعت پیداوار ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج م کواپریٹو اور الیکشن مسٹر جاوید احمد ڈار نے آج کلگام کا دورہ کیا اور جموں و کشمیر کے مختلف ندی نالوں میں درآمد شدہ براؤن ٹراؤٹ سیڈ کی اسٹاکنگ کا آغاز کیا ۔ اسٹاکنگ کے آغاز کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے خطے میں ٹراؤٹ فارمنگ کی زبردست صلاحیت کو اجاگر کیا اور نوٹ کیا کہ یہ مقامی معیشت کو فروٖغ دینے اور پائیدار روز گار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت آبی زراعت اور خود روز گار کے مواقع کو فروغ دے رہی ہے جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اختراعی روز گار کے اقدامات کے ذریعے معیشت کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ہیں ۔ اسٹاکنگ کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ ڈنمارک سے درآمد کردہ تقریباً 3 لاکھ براؤن ٹراؤٹ سیڈز ، جو کلگام کے ٹچنسر میں ٹراؤٹ ہیچری میں تیار اور پالے گئے ہیں ، اب جموں و کشمیر کے مختلف ندی نالوں میں اسٹاک کئے جائیں گے تا کہ مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہو ۔ اس موقع پرڈی ڈی سی چئیر پرسن کلگام محمد افضل پرے ، ایم ایل اے دیوسر پیر زادہ فیروز ، ڈپٹی کمشنر کلگام ، ڈائریکٹر فشریز اور ضلع انتظامیہ اور فشریز محکمہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔










