جموں//وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمات جاوید احمد ڈار نے جموں کے نگروٹہ میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈِی سی) کی عمارت کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اعجاز اسد، ڈائریکٹر آر ڈِی ڈِی شہناز اختر، ڈِی ڈِی سی نگروٹہ جوگندر سنگھ، ڈِی ڈِی سی دنسل شامیہ بیگم کے علاوہ سینئر اَفسران اور بڑی تعداد میں مقامی باشند گان موجود تھے۔وزیر موصو ف نے اَجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نچلی سطح پر بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور مؤثر حکمرانی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی اِفتتاح شدہ عمارت سے دیہی ترقی سے متعلق خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور اِنتظامیہ نگروٹہ حلقہ کے لوگوںکے مزید قریب آئے گی۔اُنہوںنے اِس بات پر زور دیا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت دیہی علاقوں میں ہر شہری تک پہنچنے اور ضروری سہولیات و ترقیاتی سکیموں تک رَسائی یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے کے لئے محکمہ کی لگن کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ اس نوعیت کا بنیادی ڈھانچہ دیہی ترقی سکیموں کی مؤثر عمل آوری میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیوں کہ اس سے مقامی اَفسران کی دیہی کمیونٹیوں کی دہلیز تک موجودگی یقینی بنتی ہے۔










