سرینگر//وزیر برائے زراعت ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج ، کواپریٹو اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر جاوید احمد ڈار نے نوگام پولیس سٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی حالت جاننے کیلئے سرینگر کے اجالہ سائنگس ہسپتال کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران وزیر نے ڈاکٹروں سے بات چیت کی تا کہ زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کریں ۔ انہوں نے متاثرین کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ مسٹر جاوید ڈار نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی طرف سے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی دیکھ بھال یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دورے کے دوران ایم ایل اے چھان پورہ مشتاق گورو بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے ۔










