سر ی نگر// وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج،اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے لال منڈی سری نگر میں جدید سہولیات سے آراستہ چھوٹے مویشیوں کے ہسپتال کمپلیکس کا اِفتتاح کیا، جو جموں و کشمیر میں ویٹرنری اِنفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے۔اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس سہولیت کو مویشی پروری شعبے کو جدید بنانے کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا جس سے بالخصوص وادیٔ کشمیر میں بھیڑ بکریوں کے پالنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت جانوروں کی جدیدطبی سہولیات تک رَسائی یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے جو پیداواری صلاحیت بڑھانے، معاش کو بہتر بنانے اور دیہی معیشت کو فروغ دینے کے لئے اہم ہیں۔وزیر موصوف نے کہا،’’اس جدید ہسپتال کمپلیکس کا قیام مضبوط ویٹرنری اِنفراسٹرکچرقائم کرنے اور چھوٹے مویشیوںکے شعبے کے لئے خصوصی طبی خدمات فراہم کرنے کی ہماری مربوط کوششوں کا عکاس ہے۔ یہ سہولیت نہ صرف بیماریوں کی تشخیص اور علاج کو بہتر بنائے گی بلکہ کسانوں کو اَپنے مویشیوں سے بہتر منافع حاصل کرنے میں بھی مدد دے گی۔‘‘اُنہوںنے کہا کہ یہ ہسپتال، جدید آپریشن تھیٹر اور ڈیجیٹل ایکسرے یونٹ سے لیس ہے جو ایک ریفرل سینٹر کے طور پر کام کرے گا اور جدید ترین طبی و جراحی سہولیات فراہم کرے گا جو پہلے اس خطے میں آسانی سے دستیاب نہیں تھیں۔وزیر جاوید ڈارنے مزید کہا کہ محکمہ شیپ ہسبنڈری کشمیر کی جانب سے قائم کیا جانے والا یہ دوسرا جدید اِدارہ ہے جس سے قبل بارہمولہ کے چج ہامہ میں اسی نوعیت کا ہسپتال کامیابی کے ساتھ فعال کیا جا چکا ہے۔ اُنہوں نے معیاری ویٹرنری تک مساوی رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اَضلاع میں ایسی سہولیات کو وسعت دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈِی پی )‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مویشی پروری کے شعبے میں اختراعات اور سائنسی مداخلتوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایچ اے ڈِی پی کے پروجیکٹ24 کے تحت ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی (اِی ٹی ٹی) کا تعارف مویشیوں کی جینیاتی اَپ گریڈیشن کی جانب ایک اِنقلابی قدم ہے جس سے آنے والے برسوںمیں پیداواری صلاحیت اور نسل کے معیار میں نمایاں اِضافہ ہوگا۔وزیر زرعی پیداوار نے کہا،’’ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی پروگرام کے حوصلہ اَفزا نتائج اِس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم جدید سائنس کو روایتی مویشی پروری کے طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ ہم اِس شعبے کی دیرپا ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایسے اَقدامات کو مزید وسعت دیتے رہیں گے۔‘‘اُنہوںنے محکمہ شیپ ہسبنڈری اور اس کے اَفسران کی ترقی پسند سکیموں کی عمل آوری او ریوٹی میں مویشیوں کے ماحولیاتی نظام کومضبوط بنانے کے لئے اُن کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔اِس موقعہ پر محکمہ کی طرف سے کسانوں اور شراکت داروںمیں بیداری بڑھانے کے لئے ایک شیپ کیلنڈر بھی جاری کیا گیا۔اِفتتاحی تقریب میں رُکن اسمبلی لال چوک شیخ احسان احمد ، فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) محکمہ زرعی پیداوار ڈاکٹر آشیش چندر ورما، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر ڈاکٹر رفیق احمد شاہ، سینئر اَفسران اور مویشی پروری شعبے سے وابستہ اَفراد نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنڈین سوسائٹی فارٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے جموں چپٹرکا اِفتتاح کیا
جے اینڈ کے وِکست یوتھ پارلیمنٹ۔2026
متعدد عوامی وفود نے وزیر جاوید رانا سے ملاقات کی
مشن سکل جموںوکشمیر کے ہنرمندی منظرنامے کو نئی شکل دے کر معاشی بااِختیاری کو فروغ دے گا۔نائب وزیراعلیٰ
چیف سیکرٹری کی جموںوکشمیرمیں ریکروٹمنٹ رولز میں مقررہ مدت کے اندر اِصلاحات پر زور
لیفٹیننٹ گورنر نے رام نومی کے موقعہ پر عوام کو مُبارک باد دِی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام نومی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی
سکینہ اِیتو کی رام نومی کے موقعہ پرجموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد
جاوید ڈار نے لال منڈی سری نگر میں چھوٹے مویشیوں کے ہسپتال کمپلیکس کا اِفتتاح کیا
ایران کے لیے کیسے مصیبت بن گئے چینی کیمرے؟ جس کے سبب چلی گئی سپریم لیڈر کی جان










