dooran

جاوید ڈار نے رام بن اور ریاسی سانحات پر دُکھ کا اظہار کیا

سرینگر//وزیر برائے دیہی ترقی مسٹر جاوید احمد ڈار نے ریاسی اور رام بن اضلاع میں بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈ کے واقعات میں جانی نقصان پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ڈار نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ وزیر نے یقین دلایا کہ عمر عبداللہ کی حکومت جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے متحرک کر دیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر کی حکومت متاثرہ خاندانوں کیلئے بروقت امداد اور بحالی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔